جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

آٹے کی قیمتیں بے قابو ، 20کلو تھیلے کی قیمت میں مزید90 روپے کا اضافہ

datetime 18  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)آٹے کی قیمتیں بے قابو حکومت آٹے کی قیمتوں پر قابو نہ پاسکی، مختلف شہروں میں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں ،شہر قائد میں آٹے کے 20کلے تھیلے کی قیمت میں 90 روپے کا اضافہ ہوگیا، کراچی میں 20 کلو گرام آٹے کے تھیلے کی قیمت 1440 روپے کی

سطح پر پہنچ گئی، ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1350روپے کی سطح پر تھا،حیدرآباد میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 1360روپے تک پہنچ گئی ہیادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حیدر آباد میب گزشتہ ہفتے آٹے کی قیمت 1290روپے کا تھا،سکھر میں آٹے کے بیس کلوتھیلے کی قیمت میں 140 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے، رپورٹ کے مطابق سکھر اور لاڑکانہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1300 روپے میں فروخت ہونے لگا، سکھر میں گزشتہ ہفتے آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1160روپے تھی، ادارہ شماریات کے مطابق کوئٹہ میں آٹے کا تھیلا 1300 خضدار میں 1280 روپے کا فروخت ہونے لگا،کوئٹہ میں گزشتہ ہفتے آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 1240، خضدار میں 1200 کا تھاپشاور میں 1240 اور بنوں میں آٹے کی قیمت 1250روپے تک پہنچ گئی، ادارہ شماریات کے مطابق راولپنڈی میں آٹے کا بیس کا تھیلا ایک ہفتے میں 80 روپے مہنگا ہوگیا ہے، راولپنڈی میں آٹے کا 20 کا تھیلا1330 روپے میں فروخت ہونے لگا ہے ،سیالکوٹ میں آٹے کا تھیلا 1180ملتان میں1220روپے تک پہنچ گیا ہے ،لاہور میں آٹا1220گوجرانوالہ میں 1225 روپے میں فروخت ہو رہا ہے سرگودھا میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 1160روپے کی سطح پر ہے اسلام آباد میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 1280روپے کی سطح پر ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…