منگل‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2025 

پتہ چلنا چاہیے دورے کی منسوخی کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے؟ جاوید میانداد نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 18  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ٗ کراچی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز بیٹسمین جاوید میانداد نے کہا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے اچانک ختم ہونے کا پتا چلنا چاہیے کہ اس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ منسوخ ہونے کے پیچھے کچھ نہ کچھ ہے، جب

وزیر اعظم خود تمام تر یقین دہانیاں کروارہا ہے تو اور کیا رہ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ رمیز راجہ کو آئی سی سی سے امید نہیں رکھنی چاہیے کیونکہ وہ کچھ نہیں کر سکتی، آئی سی سی نے آج تک کسی ملک کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی اسٹیڈیم میں پہلا ایک روزہ میچ شروع ہونے سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کیا۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے اس اعلان کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے نیوزی لینڈ کرکٹ کے فیصلے پر خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا خیال ہے ہمیں مکمل کہانی نہیں بتائی جا رہی ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے فیصلے پر سوئنگ کے سلطان، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے بیان میں مایوسی کا اظہار کیا ہے۔وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان نے ثابت کر دیا ہے کہ یہاں ایونٹس کے لیے بہترین سیکیورٹی موجود ہے۔وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کیلئے محفوظ ترین مقامات میں سے ایک ہے۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…