کراچی ( آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد نے کہا ہے کہ اب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے زیادہ کرکٹ بورڈز مضبوط ہیں۔ نجی ٹی و ی سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کسی بھی دوسرے ملک سے بہتر ہے، سری لنکن ٹیم کے ساتھ جو ہوا وہ منصوبہ بندی سے ہوا۔آئی سی سی کا کیا فائدہ اگر اس نے ایسی چیزوں کو چیک ہی نہیں کرنا ؟مگر آئی سی سی اتنی مضبوط نہیں ہے، آج کل کرکٹ بورڈز زیادہ مضبوط ہیں۔مجھے آئی سی سی سے زیادہ امید نہیں۔پاکستان کو اس معاملے پر اپنا ردعمل ضرور دینا چاہیے۔