اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی حکام نے آگرا سے کئی بھارتی فوجیوں کو پاکستانی ایجنسیوں سے تعلق کے شبے میں گرفتار کرلیا ہے۔روزنامہ جنگ میں صالح ظافر کی شائع خبر کے مطابق بھارتی حکام نے گرفتار ہونے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد نہیں بتائی تا ہم زرائع نے
بتایا ہے کہ ماضی میں بھی کئی مرتبہ بھارتی فوج کے افسران کو گرفتار کیاتھا جن سے تفتیش کی گئی مگر الزامات غلط ثابت ہوئے۔بھارتی فوجی ذرائع نے بتایا کہ آگرا میں فوجی تنصیب سے کچھ بھارتی فوجیوں کو نامعلوم ذرائع سے رابطہ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔