منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پنشن کیلئے ماں کی لاش کو ایک سال تک چھپانے والا شخص گرفتار،دوران تفتیش ہوشربا انکشافات

datetime 11  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویانا(این این آئی)یورپی ملک آسٹریا میں ایک شخص نے اپنی ماں کی حنوط شدہ لاش ایک سال سے زائد عرصے تک اپنے گھر کے تہہ خانے میں رکھا تاکہ اس کے پینشن کی رقومات کو حاصل کرتا رہے۔میڈیارپوٹس کے مطابق پولیس نے بتایاکہ مغربی ٹیرول نامی خطے سے تعلق

رکھنے والی ڈیمینشیا کی شکار 89 سالہ خاتون کا انتقال جون 2020 میں قدرتی وجوہات کے باعث ہوگیا تھا۔اس کے 66 سالہ بیٹے نے لاش کو تہہ خانے میں رکھا اور بو دبانے کے لیے آئس پیکس اور پٹیوں کا سہارا لیا۔پولیس کا ماننا ہے کہ ایک سال سے زائد عرصے کے دوران اس شخص نے 50 ہزار یورو ماں کی پینشن کی مد میں حاصل کی۔یہ فراڈ اس وقت منظرعام پر آیا جب ایک نئے پوسٹ مین نے پینشن کی رقم خاتون کو دیکھے بغیر دینے سے انکار کردیا۔اس کے نتیجے میں تفتیش شروع ہوئی اور یہ انکشاف ہوا۔مقامی پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اپنی ماں کوکیٹ لیٹرسے ڈھانپ رکھا تھا جس کے نتیجے میں لاش حنوط ہوگئی اور ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کا کوئی اور ذریعہ آمدن نہیں تھا اور اس نے بتایا کہ اگر وہ ماں کی موت کے بارے میں رپورٹ کرتا تو پینشن کی رقم ملنا بند ہوجاتی ۔ملزم کا کہنا تھا کہ اس پاس ماں کی تدفین کے اخراجات بھی نہیں تھے۔ملزم نے یہ بھی بتایا کہ اس نے اپنے بھائی کو کہا تھا کہ ماں ہسپتال میں زیرعلاج ہے اور اس سے ملنے کا فائدہ نہیں کیونکہ وہ کسی کو شناخت نہیں کرسکتی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…