جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

رخصتی سے قبل دلہن غائب، دلہے کو دلہن کے بغیر گھر آنا پڑا

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ریاست اترپردیش میں شادی کی تمام رسومات مکمل ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی دلہن پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی، جس کے باعث دلہا کو بغیر دلہن واپس لوٹنا پڑا۔دلہے کے گھر والوں نے دلہن کے اہلِ خانہ کے خلاف شکایت درج کروا دی ہے، تین ماہ قبل پلوی اور سنیل کمار گوتھم کی شادی طے ہوئی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دلہے کی بارات تقریبا 90 افراد کے ساتھ بارابنکی پہنچی۔ رسومات کی ادائیگی کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کو ورمالا پہنائی اور رات دیر تک شادی کی تکمیل کا اعلان کیا گیا، اس دوران دلہا اور دلہن نے اسٹیج پر ڈانس بھی کیا۔جب رخصتی کی تیاری شروع ہوئی تو دلہن کے اہلِ خانہ کو پتا چلا کہ پلوی اپنے کمرے سے غائب ہے۔

ابتدا میں انہیں لگا کہ شاید وہ آس پاس ہی ہو، مگر دونوں خاندانوں کی جانب سے گھنٹوں تلاش کے باوجود وہ کہیں نہ مل سکی۔ دوپہر تک جب اس کا کوئی سراغ نہ ملا تو گھر والوں کو شدید گھبراہٹ ہوئی۔ابتدائی رپورٹس کے مطابق شبہ ہے کہ دلہن اپنے مبینہ عاشق کے ساتھ فرار ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر وہ رات کے وقت تمام رسومات مکمل ہونے کے بعد گھر کی بھاگ دوڑ اور تھکن کے دوران خاموشی سے نکل گئی۔دوسری جانب دلہے کے اہلِ خانہ نے دلہن کے خاندان کے خلاف باضابطہ شکایت درج کروائی ہے۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور دلہن کا پتا لگانے کے لیے موبائل فون کی لوکیشن اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…