ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

” میرے دادا بھی قائد اعظم کیساتھ گرفتار ہوئے اور جیل گئے تھے علی محمد خان کی اپنے بیان پر وضاحت جاری

datetime 8  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان سے قائداعظم اورا ن کے داد ا کی گرفتاری کے حوالے سےپوچھے گئے سوال پر پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اس وقت ایک طرح سے ملک میں ففتھ جنریشن وار ہے ، جو پاکستان، اسلام یا قومی وحدت کی بات کرتا ہے تو اس کو کہیں نہ کہیں پکڑنے یا ٹچ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے

۔ یہ بات میں ڈاکٹر معید پیرزادہ صاحب کیساتھ کی تھی جس بدل کر پیش کی گیا ہے ۔ علی محمد خان کا کہنا تھا مجھے سے پوچھا گیا کہ آپ پختون سیاست دان ہیں تو میں نے یہ کہا کہ میں پختون نہیں بلکہ پاکستانی سیاست دان ہوں ، بلکہ میں نے یہ بھی کہا تھا کہ پختون ، سندھ، پنجابی ، مہاجر ، بلوچی کی سیاست نے پاکستان کا بیٹرہ غرق کیا ہے ، ہم سب کو ایک پاکستانی کے طور پر سیاست کرنی چاہیے ، میں پاکستان موومنٹ کے کردار پر بات کی ، اور ان سے کہا کہ پختونستان کا شوشہ جو چھوڑا گیااور ابھی جو پی ٹی ایم ناکام ہوئی ہے میں نے ان سے کہا کہ پختونستان یا پی ٹی ایم نے بلکہ پاکستان کے جھنڈے نے پختونوں کو تحفظ دیا ہے ، اس میں نے یہ بات کہی تھی کہ میرے دادا پیر محمد خان صاحب اس وقت نوجوان طالب علم تھے ، انہوں نے تحریک پاکستان میں کارکن کے کارکن کے طور پر اپنا کردار ادا کیا ،میرے الفاظ یہ تھے کہ میرے دادا پیر محمد خان نے قائداعظم محمد علی جناح کیساتھ موومنٹ میں جیل کاٹی ۔ قائداعظم محمد علی جنا تو کبھی بھی جیل نہیں کاٹی ، میں تو یہ کہیں نہیں کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے کبھی بھی جیل نہیں کاٹی کیونکہ موومنٹ میں تو ہزاروں لوگ تھے جنہوںنے تحریک میں حصہ لیا اور جیل بھی کاٹی ہیں ۔ہم اس پر فخر ہےآپ کے بزرگوں نے ملک کیلئے قربانی دیں ہیں اور ہمارے بزرگوں نے بھی قربانیاں دیں ہیں لیکن میں نے یہ کبھی بھی نہیں کہا کہ کیونکہ یہ تو تاریخی بات ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کبھی جیل نہیں گئے لیکن میرے الفاظ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…