اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

حکومت کی جانب سے بجلی پر چلنے والی گاڑیوں پر بھی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

datetime 8  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)حکومت کی جانب سے بجلی پر چلنے والی گاڑیوں پر بھی ٹیکس عائد کرنے کی تجویزبجلی سے چلنے والی گاڑیوں پرچارجنگ ٹیرف لگے گاالیکٹریکل وہیکل پر پینتالیس روپے تک چارجنگ ٹیرف لگانے کی تجویز سامنے آگئی ہے تفصیلات کے مطابق نیپرا میں ای وہیکل چارجنگ ٹیرف کے حوالے سے ازخود سماعت ہوئی سماعت میں مارکیٹ سے وابستہ افراد،

صارفین سمیت اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی چئیرمین نیپرا توصیف ایف فاروقی نے ریمارکس میں کہا کہ کوشش ہو گی چارجنگ ٹیرف پٹرول کی نسبت انتہائی کم ہو،الیکٹرک وہیکل چارجنگ کا میکسیمم کیپ طے کیا جائے گاای وی اسٹیشنز طے کردہ قیمت سے زیادہ چارج نہیں کر سکیں گے نیپرا ہیڈآفس میں دوران سماعت نیپرا حکام نے بتایا کہ ایک الیکٹرک وہیکل کو چارج کرنے پر 40 یونٹ خرچ ہوں گے،ورکنگ کے مطابق ای وہیکل چارجنگ ٹیرف 45 روپے 8 پیسے فی یونٹ بنتے ہیں ایک یونٹ پر گاڑی کی اوسط مسافت 12 کلومیٹر بنتی ہے،جس پر نیپرا اتھارٹی نیمارکیٹ سے وابستہ افراد سے ایک ہفتے تک آراء مانگ لیں چئیرمین نیپراکا کہنا تھا کہ فیصلے سے پہلے تمام فریقین کی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گاہمارا کام صارف کے تحفظ کیساتھ سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی بھی کرنا ہے،فریقین کے تجاویز پر غور کے بعد اتھارٹی فیصلہ جاری کرے گی واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ای وہیکل پالیسی منظور کی گئی ہے اور وفاقی دارالحکومت میں دو پیٹرول پمپس پر الیکٹرک وہیکل چارجنگ مشینز نصب کی گئی ہیں حکومت کی جانب سے ای وہیکل پالیسی کے انعقاد کا مقصد ماحول کو بہتر بنانا ہے اگر دوسری دنیا کیا بات کی جائے تو بہت سارے مغربی ممالک نے ٹائم فریم دیا ہے جس کے بعد دنیا کے بیشتر ممالک میں ڈیزل اور پیٹرول سے چلنے والی گاڑیوں کا داخلہ منع ہوجائیگی پاکستانی حکومت کی بھی کوشش ہے کہ 2035 تک ملک میں 30 سے 40 فیصد گاڑیاں بجلی سے چلنے والی ہوں ملک میں ٹو وہیل الیکٹرک موٹر بائیک بننا اور استعمال ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…