پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

آنکھ کے اسکین سے دل کی بیماری اور بڑھاپے کے اثرات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، تحقیق

datetime 26  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ آنکھ کے اسکین کے ذریعے دل کی بیماری اور بڑھاپے کے اثرات کا اندازہ لگانا ممکن ہو سکتا ہے، کیونکہ آنکھ کی شریانیں جسم کی مجموعی صحت اور خون کی نالیوں کی حالت کو ظاہر کرتی ہیں۔طبی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق آنکھ کی روشنی میں دکھائی دینے والی خون کی شریانیں ہمارے پورے جسم کی صحت، خصوصاً دل اور خون کی نالیوں کی حالت کے بارے میں اہم معلومات فراہم کر سکتی ہیں۔تحقیق کے دوران تقریباً 74 ہزار افراد کی آنکھوں کے اسکین، جینیاتی ڈیٹا اور خون کے نمونوں کا تفصیلی تجزیہ کیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جن لوگوں کی آنکھ کی شریانیں سادہ تھیں، یعنی کم تقسیم شدہ اور کم مڑنے والی تھیں، اْن میں دل کی بیماری کا خطرہ زیادہ پایا گیا اور ان میں عمر رسیدگی کے آثار بھی نمایاں تھے۔عام طور پر دل کی بیماری اور بڑھاپے کے اثرات جانچنے کے لیے کئی پیچیدہ ٹیسٹ کیے جاتے ہیں، لیکن ماہرین کے مطابق آنکھ کے اسکین کے ذریعے یہ عمل مستقبل میں کہیں زیادہ آسان ہو سکتا ہے۔

اس سے ڈاکٹرز کو یہ موقع مل سکے گا کہ وہ صرف آنکھ کی شریانوں کو دیکھ کر اندازہ لگا سکیں کہ کسی شخص کے دل اور خون کی نالیوں کی حالت کیسی ہے۔تحقیق میں یہ بھی پتا چلا کہ خون میں موجود دو خاص پروٹین MMP12 اور IgG–Fc receptor IIb ہمارے جسم کی رگوں کے کمزور یا پرانے ہونے سے تعلق رکھتے ہیں۔ماہرین کے مطابق ممکن ہے مستقبل میں ایسی دوائیں تیار کی جا سکیں جو ان شریانوں کی حالت بہتر بنائیں یا عمر رسیدگی کے عمل کو سست کر دیں۔انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ آنکھوں کا باقاعدہ معائنہ صرف نظر کی بہتری کے لیے نہیں بلکہ پورے قلبی نظام کے جائزے کے لیے بھی اہم ہو سکتا ہے۔ان کے مطابق آنے والے وقت میں یہ اسکین عام تشخیص کا حصہ بن سکتے ہیں، خاص طور پر اْن افراد کے لیے جن کے خاندان میں دل کی بیماری کا ریکارڈ موجود ہے یا جن کی عمر زیادہ ہو چکی ہے۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…