پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

گوادر اور کوئٹہ میں حملہ کرنے والے دہشتگرد افغانستان سے آئے تھے

datetime 6  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ گوادر اور کوئٹہ حملوں میں ملوث دہشت گردون کی شناخت ہوگئی ہے، دونوں افغانستان سے آئے تھے،مستقبل میں افغانستان کی سیاست کا خطے میں بہت بڑا دخل ہوگا، پاکستان کیا کر نے جارہاہے ، یہ عمران خان کا فیصلہ ہے ،پاکستان میں کوئی مہاجر کیمپ نہیں ہے، بھارت کا پروپیگنڈا بے

بنیاد ہے، خطے میں سب سے زیادہ بھارت کو منہ کی کھانی پڑی ہے،سی پیک پاکستان کی معاشی شہہ رگ ہے، اگر طالبان بھی یہی سوچ رکھتے ہیں تو بہت اچھی بات ہے۔پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مستقبل میں افغانستان کی سیاست کا خطے میں بہت بڑا دخل ہوگا، پاکستان کیا کرنے جارہا ہے یہ عمران خان کا فیصلہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں کوئی مہاجر کیمپ نہیں ہے، بھارت کا پروپیگنڈا بے بنیاد ہے، خطے میں سب سے زیادہ بھارت کو منہ کی کھانی پڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی افغانستان میں ساری سرمایہ کاری تباہ ہوگئی ہے، اسے پیٹ میں درد ہے کہ اس نے جو نقشہ بنایا تھا اور جو ان کے 66 کیمپ تھے وہ سب ختم ہوگئے ہیں۔شیخ رشید نے کہاکہ جنرل فیض حمید بھارت کے میڈیا پر چھائے رہے، ان کے میڈیا کو دیکھا تو ہنسی آرہی تھی جیسے وہ کابل نہیں دہلی گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں کیونکہ ہماری ترقی ایک دوسرے سے منسلک ہے، افغانستان میں حکومت

کے قیام کے بعد ایک تفصیلی پریس کانفرنس کروں گا۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ افغانستان سے بغیر دستاویزات کے پاکستان میں آئے ہیں ان کے بارے میں جلد حکومت فیصلہ کرے گی۔وزیر داخلہ نے کہاکہ طالبان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی زمین ہمارے خلاف استعمال نہیں ہوگی تاہم یہاں بی ایل اے، داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں ہیں ہماری فوج ان

سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔پاک چین اقتصادی راہداری میں طالبان کی دلچسپی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سی پیک پاکستان کی معاشی شہہ رگ ہے، اگر طالبان بھی یہی سوچ رکھتے ہیں تو بہت اچھی بات ہے۔انہوں نے کہاکہ افغانستان کے نئے سیاسی حالات ایک حقیقت ہیں، دنیا کے ساتھ مل کر ہمیں معاملات طے کرنا ہے۔

اپوزیشن کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ ساری دنیا کی سیاست کا مرکز افغانستان ہونے جارہا ہے تاہم اپوزیشن کی سیاست لاہور لاہور ہے، تک محدود ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے افغانستان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ہماری سرزمین ان کیخلاف استعمال نہیں ہوگی، افغانستان نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ ان کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال

نہیں ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ راہداری پرانی روایت ہے اس کوجاری رکھا جائے گا، چمن بارڈر کا معاملہ 12 تاریخ تک حل کرلیا جائے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ بھارت کو افغانستان میں شکست ہوئی، افغانستان میں حکومت بن جائے پھر تفصیلی بات کروں گا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…