پیر‬‮ ، 08 دسمبر‬‮ 2025 

نیوزی لینڈ، انگلینڈ سے سیریز اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

datetime 6  ستمبر‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)کرکٹ بورڈ کے سلیکٹرز نے آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021 کے لیے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ،یہی اسکواڈ نیوزی لینڈ کے خلاف 5 اور انگلینڈ کے خلاف 2 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز میں بھی شرکت کریگا،پاکستان کو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف مجموعی طور پر 7 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل

میچز کھیلنے ہیں،یہ میچز لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، جو 25 ستمبر سے 14 اکتوبر تک کھیلے جائیں گے جس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم میگا ایونٹ میں شرکت کرے گی، جہاں اسے اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف کھیلنا ہے۔ڈومیسٹک پرفارمرز خوشدل شاہ اور آصف علی کی قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم میں شامل 19 کھلاڑیوں میں سے ارشد اقبال ، فہیم اشرف ، فخر زمان، سرفراز احمد ، شرجیل خان اور عثمان قادر اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں تاہم فخرزمان ،عثمان قادر اور شاہنواز دہانی کوریزرو میں شامل کیا گیا ہے۔قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے پریس کانفرنس میں سکواڈ کا اعلان کیا ۔اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ میں پانچ بلے بازآصف علی ، بابر اعظم ، خوشدل شاہ ، محمد حفیظ اور صہیب مقصود، دو وکٹ کیپر/بیٹسمین اعظم خان اور محمد رضوان، چار آل رائونڈرز میںعماد وسیم ، محمد

نواز ، محمد وسیم جونیئر اور شاداب خان اوراور چار فاسٹ بالرز میںحارث رئوف ، حسن علی ، محمد حسنین اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں جبکہ ریزرو میںفخر زمان، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر سکواڈ کے ہمراہ سفر کریں گے۔چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم محمد وسیم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ کے جدید دور کے برانڈ کو اپنانے اور

اپنی تمام بنیادوں کا احاطہ کرنے کی کوشش کی ہے،امید ہے یہ اسکواڈ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں ، مہاراتوں اور تجربے پر اعتماد کیا ہے جو دبا ئوکے باوجود بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں پرفارم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یقینا آصف علی

اور خوشدل شاہ کے نمبرز متاثر کن نمبر نہیں لیکن ان کی زبردست صلاحیتوں پرکسی کو شک نہیں،یہ دونوں کھلاڑی مڈل آرڈر بلے بازوں کے لیے ہمارے دستیاب پول میں بہترین ہیں اور یقین ہے کہ یہ دونوں اپنی عمدہ کارکردگی سے ہمیں مڈل آرڈر میں درپیش مشکلات کا حل دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان دونوں کے علاوہ کپتان بابر اعظم ، محمد حفیظ ،

محمد رضوان اور صہیب مقصود قومی کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ کا اہم حصہ ہوں گے جبکہ عماد وسیم ، محمد نواز اور شاداب خان کی صورت میں ہمارے پاس تین اعلی معیار کے اسپنرز موجود ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ اعظم خان ایک جارحانہ اور بیٹسمین ہیں جو وکٹ کپینگ بھی کرتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں سرفراز احمد کی جگہ

اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ محمد وسیم جونیئر کو تیز رفتاربالنگ اور بڑے شاٹس مارنے کی صلاحیت کی وجہ سے فہیم اشرف پر ترجیح دی گئی ہے۔ محمد وسیم جونیئر فاسٹ بولنگ یونٹ کو مضبوط کریں گے جس میں حارث رئوف ، حسن علی ، محمد حسنین اور شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات


میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…