جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈی جی آئی ایس آئی افغانستان میں ہیں تو بھارت کو کیا تکلیف ہے؟بھارت نے افغانستان میں 40 برس کے دوران 7 ٹریننگ کیمپس قائم کیے،وزیر داخلہ شیخ رشیدنے آئینہ دکھا دیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طورخم (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کوئٹہ،مستونگ شاہراہ پر ایف سی کی گاڑی پر حملے کو خودکش حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے گزشتہ 40 برس کے دوران افغانستان میں 7 ٹریننگ کیمپس قائم کیے اور افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کو تیار کرنے میں اربوں روپے خرچ کیے، ٹی ٹی پی، بی ایل ایف اور داعش کے ملوث ہونے بارے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے،

خفیہ ادارے تحقیقات کررہے ہیں،ڈی جی آئی ایس آئی افغانستان میں ہیں تو بھارت کو کیا تکلیف ہے؟ہم اپنی سرزمین کو ہرگز افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے اور اْمید رکھتے ہیں کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی،خطہ سیاسی تبدیلیوں کے ساتھ ترقی کرنے جارہا ہے، افغانستان کا امن، استحکام اور ترقی دراصل ہماری بھی کامیابی ہے۔ اتوار کو یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کاش بین الاقوامی میڈیا افغانستان سے رخصت ہونے والے بھارتیوں کے چہرے دکھا سکتا کہ کس طرح ان کے منہ لٹکے ہوئے تھے۔شیخ رشید نے کوئٹہ-مستونگ شاہراہ پر ایف سی کی گاڑی پر حملے میں کالعدم پاکستان تحریک طالبان (ٹی ٹی پی)، بلوچ لیبریشن آرمی (بی ایل ایف) اور داعش کے ملوث ہونے کے بارے کہا کہ ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، خفیہ ادارے تحقیقات کررہے ہیں۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ ہم اپنی سرزمین کو ہرگز افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے اور اْمید رکھتے ہیں کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔شیخ رشید نے کہا کہ خطہ سیاسی تبدیلیوں کے ساتھ ترقی کرنے جارہا ہے، افغانستان کا امن، استحکام اور ترقی دراصل ہماری بھی کامیابی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں رونما ہونے والی سیاسی تبدیلی کو تسلیم کرنے والے وزیر اعظم عمران خان ہوں گے،

یہ فیصلہ ان کا ہوگا، میں صرف طورخم بارڈر کی ذمہ داری کا جواب دے سکتا ہوں۔انہوں نے بین الاقوامی میڈیا کو مخاطب کرکے کہا کہ وہ بھارتی میڈیا کے گمراہ کن حقائق کا حوالہ مت دیں، پاکستان میں 4 ہزار افغان داخل ہوئے ہیں لیکن اس سے زیادہ یہاں سے وہاں گئے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ 10 ہزار میں سے 9 ہزار واپس جا چکے ہیں

اس لیے بھارتی میڈیا کس منہ سے پروپیگنڈا کررہا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے امریکا کا نام لیے بغیر امکان ظاہر کیا کہ ’ممکن ہے کہ دنیا میں ایک نیا بلاک بننے جارہا ہو، ہزاروں میل دور موجود لوگوں کے دباؤ میں تھے، اب یہ خطہ ان کے دباؤ سے نکلنے جارہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے بتایا کہ پاک افغان سرحد پر باڑ

لگانے کا عمل تقریبا 97 فیصد مکمل ہوگیا ہے جبکہ ایران کی طرف یہ عمل محض 48 فیصد ہوا ہے۔شیخ رشید نے انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی افغانستان میں موجودگی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ وہ بہت اسمارٹ ہیں اور اگر وہ کابل میں موجود ہیں تو بھارت کو کیا تکلیف

ہے، ان کا میڈیا صبح سے شام تک جنرل فیص حمید کی موجودگی پر تبصرہ کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کیا امریکی اور برطانوی عہدیداروں نے افغانستان کا دورہ نہیں کیا اور اگر جنرل فیص ادھر گئے ہیں تو یہ تو اچھی بات ہے۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ بھارت نے افغانستان میں 40 برس کے دوران 7 ٹریننگ کیمپس قائم کیے اور

افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کو تیار کرنے کے لیے اربوں ڈالر خرچ کیے، کاش بین الاقوامی میڈیا افغانستان سے رخصت ہونے والے بھارتیوں کے چہرے میڈیا پر دکھائے کہ کس طرح ان کے منہ لٹکے ہوئے تھے۔پناہ گزینوں سے متعلق ایک صحافی کے سوال پر شیخ رشید نے بھارت کو مخاطب کرکے کہا کہ یہ سوال بھارت کے منہ پر

جوتا مرنے کے مترادف ہے، پاکستان میں ایک بھی پناہ گزین نہیں ہے جتنے افغان پاکستان میں داخل ہوئے ان کے پاس ویزا تھے۔شیخ رشید نے پاک افغان سرحد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سرحد کے اس پار طالبان کی ذمہ داری شروع ہوتی ہے، وہ جاننے ان کا کام جاننے، اب ان کا امتحان شروع ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ یقینا دہشت گردوں کے بعض گروپ دباو ڈالیں گے لیکن اب ہماری فوج بھی وہ فوج نہیں جو 20 سال پہلے تھی، دہشت گردوں کو ہماری قوم اور فوج مل کر کچل دیگی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…