ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

مقتولہ عاصمہ رانی کے والدنے ملزم مجاہد آفریدی کیلئے عام معافی کا اعلان کردیا،راضی نامے کی تقریب میں بغل گیر

datetime 5  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرائے نورنگ(آن لائن)کوہاٹ میں قتل ہونیوالی میڈیکل کی طالبہ لکی مروت کی رہائشی عاصمہ رانی کے والد غلام دستگیر نے مبینہ ملزم مجاہد آفریدی کے لئے عام معافی کااعلان کیا۔تصیفہ(ننواتے)کی مرکزی تقریب سرائے نورنگ میں منعقد ہوئی۔ننواتے تقریب  میں جے یوآئی لکی مروت

سے منتخب رکن قومی اسمبلی شیخ الحدیث مولانا محمد انور خان،اے این پی لکی مروت کے ضلعی صدر ملک علی سرورخان،جے یوآئی کے صوبائی شوریٰ کے رُکن مفتی ضیاء اللہ،مفتی عبدالغفار،قومی وطن پارٹی لکی مروت کے ضلعی صدر امیرزادہ خان سمیت علماء کرام اور عام شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مبینہ ملزم مجاہد آفریدی کے خاندان کوہاٹ تبلیغی مرکز کے مشران جن میں مبینہ ملزم کے چچا نورخان،ملک سرباز،عنایت اللہ،تبلیغی مرکز کوہاٹ کے مشران صدرالدین،خانوالدین،ملک حسیب ایڈوکیٹ،مولاناشیرعلی ،مولاناعبدالغفار،طارق محمود اورنوابزہ شفیع اللہ خان شامل تھے،سمیت دیگر مشران کے ہمراہ  سرائے نورنگ آکر مقتولہ عاصمہ رانی کے خاندان کو ننواتے کیا۔مقتولہ عاصمہ رانی کے والد غلام دستگیر نے ملزم مجاہد آفریدی کو اللہ کی رضا کی خاطر معاف کیا۔فریقین آپس میں بغل گیر ہوئے۔تقریب میں سیکرٹری کے فرائض ملک ہارون باچانصرخیل نے انجام دئیے۔ننواتے تقریب میں علماء کرام اور سیاسی ومذہبی

جماعتوں کے مقامی قائدین نے خطاب کرتے ہوئے مقتولہ عاصمہ رانی اوراُن کے مبینہ قاتل مجاہد آفریدی کے خاندانوں کے تصیفہ کو خوش آئند قرار دیااور کہاکہ اللہ پاک صلح پر خوش ہوتے ہیں، مقتولہ عاصمہ رانی کے والدنے اپنی صاحبزادی مقتولہ عاصمہ رانی کے مبینہ قاتل مجا ہد آفریدی کے لئے معافی کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ عدالت کے ذریعے قاتل کو پھانسی کی سزاء تک پہنچایا اب اُنہوں نے علماء کرام اور مشران کے مشاورت سے مبینہ ملزم مجاہد آفریدی کو اللہ کی رضاء کے لئے معاف کردیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…