کوئٹہ میں ایف سی چیک پوسٹ پر خود کش حملہ

5  ستمبر‬‮  2021

کوئٹہ (آن لائن )صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سونا خان میں مستونگ روڈسیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں 4اہلکار جاں بحق جبکہ 19زخمی ہوگئے ہیں پولیس کے مطابق مستونگ روڈ سوناخان کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 4سیکورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ

19زخمی ہوگئے ہیں ،سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور نے خود کو فورسز کی گاڑی کے ساتھ دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا،دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیاگیا امدادی ٹیموں اور قانون نافذ کرنے والوں نے موقع پرپہنچ کرکارروائی شروع کردی ،ڈپٹی انسپکٹرجنرل پولیس کوئٹہ اظہر اکرام کے مطابق زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے ،پولیس تفتیش کررہی ہے ۔ڈی آئی جی پولیس اظہر اکرم نے چار سکیورٹی اہلکاروں کے جان سے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں 17 سکیورٹی اہلکار اور دو شہری زخمی ہوئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تین زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے ۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے سونا خان مستونگ روڈ پر سیکورٹی فورسز پر ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے اس سلسلے میں رپورٹ طلب کرلی ہے ،میرضیاء اللہ لانگو نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ

سیکورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہے جنہیں کسی صورت فراموش نہیں کیاجاسکتا، دہشتگردی کے خاتمے اور مکمل امن وامان کے قیام تک یہ جنگ جاری رہے گا ،انہوں نے کہاکہ فورسز کا امن کیلئے خون قوم پر قرض ہے شہداء کی عظیم قربانیاں سنہرے حروف میں لکھے جائیںگے ،دہشت گردوں کا پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے ان کا خاتمہ کیاجائے گا۔ شہید اہلکاروں کے اہل خانہ سے ہمدردی کااظہار کرتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…