اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پنجاب حکومت نے عوام کو کورونا ویکسین لگوانے کی ڈیڈ لائن دے دی

datetime 4  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پنجاب حکومت نے عوام کو ویکسین لگوانے کے لئے 15 ستمبر تک کی مہلت دیتے ہوئے اس کے کے بعد مختلف محکموں میں داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے پھیلا ؤکے پیش نظر 15 ستمبر کے بعد نان فارما سوٹیکل انٹروینشن کے اطلاق کا فیصلہ کرلیا گیا اور محکمہ صحت پنجاب نے عوام کو ویکسین لگوانے

کے لئے 15 ستمبر تک کی مہلت دے دی۔15 ستمبر کے بعد مختلف محکموں میں داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے تمام محکموں اور سیکٹرز کو مختلف تاریخیں تفویض کی گئی ہے، 15 ستمبر تک ویکسین لگانے کی مہلت دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔پابندیوں کا اطلاق لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد،ملتان، خانیوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب،بہاولپور، گوجرانوالہ،رحیم یار خان، گجرات،شیخوپورہ، سیالکوٹ اور بھکر پر ہو گا۔سیکرٹری صحت عمران سکندر بلوچ کے مطابق 15 ستمبر تک بس سٹینڈز، ٹکٹ آفس، ریسٹ ایریا اور ریلوے اسٹیشنوں پر آگہی مہمات چلائی جائیں گی، اس مرحلے میں عوام کو کسی سہولت سے روکا نہیں جائے گا صرف آگہی دی جائے گی۔ پابندیوں کو مختلف مرحلوں میں نافذ کیا جائے گا اور مقرر کردہ آخری تاریخ کے بعد تمام سیکٹرز میں بغیر ویکسی نیشن کسی فرد کو کوئی سہولت نہیں دی جائے گی، بیرون اور اندرون ملک سفر کرنے والے افراد اورہوٹلز،ریسٹورنٹس اور شادی ہالز میں داخلے کے لئے 30 ستمبرتک کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ، بین الصوبائی، شہروں کے اندر اور مابین چلنے والی گاڑیوں،میٹرو، بی آرٹی، اورینج ٹرین میں سفر کے لئے 30 ستمبر تک مکمل ویکسین لگوانا لازم ہوگا جبکہ محکمہ تعلیم سے منسلک افراد(اساتذہ، انتظامیہ اور ٹرانسپورٹ سٹاف)30 ستمبر

تک مکمل ویکسی نیشن یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔سیکرٹری عمران سکندر نے مزید بتایا کہ کاروباری مراکز میں داخلے اور ہوٹلز اور ریسٹ ہاوسز میں بکنگ کے لئے 30 ستمبر تک مکمل ویکسی نیشن لگوانا ضروری ہو گا جبکہ تمام نجی اور سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے افراد 15 ستمبر تک پہلی جبکہ 15 اکتوبر تک دوسری ڈوز

مکمل کروائیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ٹرین اور تمام قومی شاہراہوں پر سفر کے لئے15 ستمبر تک پہلی جبکہ 15 اکتوبر تک دوسری ڈوز لگوانے کی شرط عائد کی گئی ہے، ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ میں اور ٹرمینلز پر کام کر نے والے افراد کے لئے 15 ستمبر تک پہلی جبکہ 15 اکتوبر تک دوسری ڈوز لگاوانا لازم ہے۔عمران سکندر بلوچ نے کہا کسی قسم کی سہولت دینے سے انکار نہیں کیا جائے گا بلکہ ویکسی نیشن لگوانے کی ہدایت دی جائے گی، ٹریفک، موٹروے، ہائی وے پولیس اور ضلعی انتظامیہ ان قوانین پر عملدرآمد اور چیکنگ کی ذمہ دار ہو گی۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…