جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

ایسی چائے جو آپ کو تمام بیماریوں سے بچاتی ہے

datetime 2  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )موسم کے بدلتے ہی نزلہ، زکام، بخار اور کھانسی جیسی چھوٹی مگر تکلیف دہ بیماریاں بھی عام ہو جاتی ہیں جس سے ہر گھر میں متاثرہ افراد نظر آ تے ہیں، مشکل کی بات یہ ہے کہ ان موسمی بیماریوں کی شعبہ طب سے تاحال کوئی مناسب دوا بھی دستیاب نہیں آ سکی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق موسم کے بدلتے ہی اپنی صاف ستھرائی

کا خاص خیال رکھنا چاہیے، گرم تاثیر اور قوت مدافعت بڑھانے والی غذاؤں کا استعمال بڑھا دیں اور سٹریس پھلوں سمیت خشک میوہ جات کا بھی استعمال لازمی کرنا چاہیے۔ماہرین کے مطابق ان بیماریوں سے بچاؤ کے لیےسب سے آسا ن طریقہ یہی ہے کہ ان کے لیے پیشگی اقدامات کیے جائیں اور موسمی وائرسز سے بچنے کے لیے ناک، منہ، حلق، لباس اور اپنی صفائی کا خیال رکھا جائے۔موسم سرما کے دوران اگر روٹین میں گرم مشروبات کا ضافہ کر لیا جائے تو یہ بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، لہٰذا مندرجہ ذیل مختلف طریقوں سے بننے والے قہوے تحریر ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کا وقت آ گیا ہے۔ ادرک کی چائے موسم سرما میں سخت سردی کا مقابلہ کرنے کے لیے ادرک کی چائے کو بہترین آپشن قرار دیا جاتا ہے، ادرک وٹامن سی، میگنیشیئم اور دیگر معدنیات سے بھرپور ہونے کے باعث صحت کے لیے نہایت مفید ہے۔ ادرک کی چائے بنانے کے لے ایک انچ کا ٹکرا 4 کپ چائے کے لیے استعمال کریں، 4 کپ پانی میں ادرک ابالیں اور

چولہے سے اتار لیں، اب اس میں کالی مرچ، شہد اور لیموں شامل کر کے استعمال کریں۔ شہد اور تخم بالنگا نزلہ، زکام اور کھانسی سے بچنے کے لیے شہد اور تخم بالنگا کا استعمال بہترین ہے، ایک گلاس پانی میں ایک چائے کا چمچ تخم بالنگا بھگو دیں اور اس میں ایک چائے کا چمچ شہد شامل کرکے ابال لیں اور دن میں ایک بار استعما کریں۔ گرم مسالے کا قہوہ سردی

بھگانے، گلے کے درد میں آرام ، بلغم کے خاتمے اور جسم کے درد میں آرام کے لیے گرم مسالے کا قہوہ نہایت موزوں ہے۔ گرم مسالے کا قہوہ بنانے کے لیے لونگ پانچ عدد، دارچینی دو ٹکڑے، دیسی اجوائن دو گرام ایک گلاس پانی میں ابال کر چھان لیں، اب اسے نیم گرم ہونے پر اس میں شہد شامل کر لیں، چاہے تو لیموں کے چند قطرے بھی شامل کر لیں،

اس قہوے کو دن میں دو بار نیم گرم استعمال کریں ۔ سبز چائے سبز چائے کو زیادہ تر وزن کم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن سبز چائے کے اِس کے علاوہ بھی بہت سے فوائد ہیں، سبز چائے میں اینٹی آکسیڈینٹ کی خصوصیت موجود ہوتی ہے اور سبز چائے کو صحت مند مشروب بھی کہا جاتا ہے۔اِس میں موسمی بیماریوں سے لڑنےکی خصوصیت بھی ہوتی ہے، دِن میں اگر سبز چائے کا ایک کپ بھی پی لیا جائے تو اِس سے آپ کو سردی بھی کم لگے گی، اِسی لیے ٹھنڈے علاقوں میں سبز چائے کا بہت زیادہ استعمال کیاجاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…