بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

لاہور کی فیکٹری میں 2 لڑکیو ں کے ساتھ مبینہ زیادتی، مالک گرفتار

datetime 1  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، قصور، سرگودھا، (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی ، آن لائن )لاہور میں زیادتی کا ایک اور واقعہ ، میڈیا رپورٹس کے مطابق تازہ ترین واقعہ لاہور کے علاقے گجر پورہ میں پیش آیا جہاں 2 لڑکیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس کے مطابق 3ملزمان نے

لڑکیوں کو شاہدرہ سے اغوا کیا اور گجرپورہ لائے جہاں انہوں نے کرول کھاٹی میں واقع فیکٹری میں لے جا کر دونوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس ذرائع کے مطابق زیادتی کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تاہم فیکٹری کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔دوسری جانب سی سی پی او لاہور نے تھانہ گجر پورہ کی حدود میں مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ۔ پولیس کے مطابق گجر پورہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیاگیاہے ، واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔غلام محمودڈوگرنے کہا کہ خواتین کے تحفظ کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا۔دریں اثنا قصور اور سرگودھا میں 8 سال کی 2 بچیوں سے مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق قصور کی تحصیل کوٹ رادھا کشن اور سرگودھا کے نواحی گاؤں میں 8 سال کی دو بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ زیادتی کی اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمات درج کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ادھر مظفرگڑھ کے موضع باز والا میں بچے سے مبینہ بدفعلی کا واقعہ سامنے آیا جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کی جانب سے ملزم کے خلاف تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…