ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ایف اے ٹی ایف شرائط رئیل اسٹیٹ ایجنٹس 4500 افراد سے لین دین نہیں کرسکیں گے

datetime 31  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایف اے ٹی ایف کی شرائط کے تحت رئیل سٹیٹ ایجنٹس اقوام متحدہ کی فراہم کردہ فہرست میں شامل ساڑھے چار ہزار افراد سے جائیداد کی خریدوفروخت اور لین دین نہیں کر سکیں گے اور خریدوفروخت سے قبل پابندہونگے کہ اس فہرست میں شامل ساڑھے 4ہزار افراد میں نام چیک کریں اور فہرست میں شامل کالعدم تنظمیوں کے افراد،منی لانڈرنگ میں ملوث

ملزمان، دہشتگردوں کو مالیاتی رسائی فراہم کرنے والے افراد سے جائیداد کی خریدوفروخت کا نہ صرف معاہدہ نہیں کرائیں گے بلکہ فہرست میں شامل مذکورہ شخص کی اطلاع ایف بی آر کو دیں گے، رجسٹر ڈ پراپرٹی ڈیلرز اقوام متحدہ کی دہشتگردی فہرست میں شامل ملزمان کو جائیدادخریدیا فروخت نہیں سکیں گے۔ رجسٹر ڈ پراپرٹی ڈیلرز خریدوفروخت سے قبل ڈی این ایف بی پی کی ویب سائیٹ پر فراہم کردہ اقوام متحدہ کی ساڑھے چار ہزار افراد کی فہرست کو چیک کریں گے اور فہرست میں نام شامل ہونے کی صورت میں نہ صرف لین دین ختم کر دیں بلکہ اس شخص کی معلومات ایف بی آر کو دینا ہوں گی جس پر ایف بی آر اور دیگر ادارے اس شخص کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں گے۔ روزنامہ جنگ میں تنویر ہاشمی کی خبر  کے مطابق ڈی این ایف بی پی اور نیشنل کوآر ڈینیشن کمیٹی کی رئیل سٹیٹ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ ایف بی آر ہیڈکوارٹر میں 17اگست کو اجلاس ہوا ۔اجلاس میں رئیلٹرز کے ملک بھر کے نمائندے شریک ہوئےجس میں انہیں بتایاگیا کہ ڈی این ایفبی پی کے ساتھ رجسٹرڈرئیل سٹیٹ ایجنٹس کو ایف اے ٹی ایف کے مطابق ڈی این ایف بی پی کے طے کردہ ریگولیشن پر عملدرآمد کرنا ہوگا اس حوالے سے انہیں رہنمائی فراہم کی گئی کہ وہ ان ریگولیشن اور رولز پر کیسے عملدرآمد کریں تاکہ جائیداد کی خریدوفروخت بلاروک ٹوک ہوسکے۔ ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے رئیل سٹیٹ ایجنٹس کے ساتھ ستمبر کے پہلے ہفتے میںبھی اجلاس ہوگا جس میں انہیں رولز اینڈ ریگولیشنز پر عملدرآمد کے حوالے گائیڈلائنز دی جائیں گی۔رئیل سٹیٹ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ملک احسن نے بتایا کہ ڈی این ایف بی پی کے ریگولیشن کے مطابق پراپرٹی ڈیلرز کو صارفین کی شناختی کارڈ میں دی گئی معلومات ریکارڈ میں رکھنا ہونگی ۔ خریدوفروخت کے معاہدے کی نقل اور خریدوفروخت کرنے والے افراد کے شناختی کارڈ کی نقول بھی ریکارڈ میں رکھنا ہوں گی جبکہ جائیداد کی مالیت کا ریکارڈ بھی فراہم کرنا ہوگا ۔واضح رہے کہ ایف اےٹی ایف کا اجلاس دو ستمبر کو ہوگا جس میں پاکستان کی جانب سے باقی نکات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا، پاکستان نے ایکشن پلان کے تمام نکات پر عملدرآمد کر لیا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…