پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

ابسلوٹلی ناٹ کہنے والوں نے پورا اسلام آباد امریکہ کے سپرد کردیا،امریکہ پاکستان کی سرزمین کو افغانستان پر ڈرون حملوں کے لئے استعمال کررہا ہے، ایمل ولی خان کا دعویٰ

datetime 29  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ ابسلوٹلی ناٹ کہنے والوں نے پورا اسلام آباد امریکہ کے سپرد کردیا ہے۔ امریکہ پاکستان کی سرزمین کو افغانستان پر ڈرون حملوں کے لئے استعمال کررہا ہے۔ عوام پوچھنا چاہتے ہیں کہ جب امریکہ نے افغانستان چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے تو کراچی اور اسلام آباد میں ڈیرے ڈالنے کی تیاریاں کیوں ہورہی ہیں؟

چارسدہ دولت پورہ میں مفتی ضیاء الرحمان کی اے این پی میں شمولیت کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ پختون خطہ تاریخ کے سیاہ ترین دور سے گزر رہا ہے۔ افغانستان کوعالمی جنگ کا میدان بنانے کے لئے بہانے بنائے جارہے ہیں۔ طاقتور قوتیں ایک دفعہ پھر پختونوں کی سرزمین کو خون میں نہلانیکی تیاریاں کررہے ہیں۔ پاکستان موجودہ حالات میں جو کردار ادار کررہا ہے دہشتگردی کی آگ صرف افغانستان تک محدود نہیں رہے گی۔ اس دفعہ حالات خراب ہوئے تو دریائے اباسین کے اس پار بھی کوئی بچ نہیں پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی جمہوری روایات پر یقین رکھتی ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی اپنے ذاتی مفاد کے لئے کسی کی مخالفت نہیں کررہی۔ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ تشدد کی مخالفت اور امن کی حمایت کی ہے۔ باچا خان کے پیروکار طاقت اور بندوق کی زور پر عوام کو تابع بنانے کے خلاف ہیں۔ کسی کی خوشنودی کے لئے خاموشی اختیار نہیں کرسکتے، امن کے لئے آواز اٹھائی ہے اور اٹھاتے رہیں گے۔دعاگو ہیں کہ افغانستان میں دیرپا امن کا قیام ہو لیکن افغانستان میں جو لوگ اس وقت اختیارمند ہیں ان کے ہوتے ہوئے امن ایک خواب رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کو اپنے ذاتی مفاد اور سیاسی مقصدکے لئے استعمال کرنے والے اسلام کو بدنام کررہے ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی کے خلاف مذہب کو ڈھال بناکر پروپیگنڈے کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

خدائی خدمتگاروں کے خلاف بھی اسی قسم کے پروپیگنڈے کئے گئے تھے لیکن تاریخ گواہ ہے کہ خدائی خدمتگاروں کو آج پوری دنیا عزت واحترام کے ساتھ یاد کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی اس مٹی کی وارث ہے۔پختون خطے میں کفر اور اسلام کی جنگ نہیں، وسائل پر اختیار کی جنگ ہے۔ اے این پی کسی صورت اس مٹی کے حقوق سے ایک بھی قدم پیچھے نہیں ہٹے گی۔ موجودہ حالات میں اپنے قوم میں شعور پھیلانے کے لئے سب کو اپنا کردار ادار کرنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…