جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بینظیر بھٹو کے میک اپ آرٹسٹ نے پرانی یاد تازہ کردی

datetime 28  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی شادی کے میک اپ آرٹسٹ طارق امین کو پرانے دنوں کی یاد ستانے لگی۔میک آرٹسٹ طارق امین نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکائونٹ پر شہید

محترمہ بینظیر بھٹو کی شادی کے دن کی نایاب تصویر شیئر کی ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو بیحد حسین لگ رہی ہیں جبکہ ان کے ہاتھوں میں خوبصورت مہندی بھی لگی ہوئی ہے۔میک اپ آرٹسٹ طارق امین نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ماضی کی خوبصورت یاد۔انہوں نے مزید لکھا کہ یہ وہ دلہن تھیں جنہوں نے میرا کیریئر بنایا۔واضح رہے کہ آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کی منگنی 29جولائی 1987 کو لندن میں ہوئی، اس خبر کی دنیا کے تمام ہی ذرائع ابلاغ میں نمایاں طور پر تشہیر ملی۔آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کا رشتہ آصف زرداری کی والدہ ٹمی بخاری اور بینظیر بھٹو کی والدہ نصرت بھٹو نے طے کیا۔منگنی کی تقریب لندن میں بینظیر بھٹو کی بہن صنم بھٹو کے فلیٹ میں ہوئی، منگنی کے تقریبا پانچ ماہ بعد 18دسمبر 1987 کو آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کی یادگار شادی کراچی میں ہوئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…