بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آنے والے دنوں میںپاکستان انتہائی اہم ہونے جارہا ہے ،یہ سمجھا جا رہا تھا ہمیں افغانستان میں قربانی کا بکرا بنایا جائیگا، شیخ رشید

datetime 27  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میںپاکستان انتہائی اہم ہونے جارہا ہے اس لئے پانچ چھ مہینے انتہائی ذمہ داری کے ہیں ،یہ سمجھا جا رہا تھا ہمیں افغانستان میں قربانی کا بکرا بنایا جائے گا، پاکستان کی پالیسیاں کامیاب ہیں، بھارتی خارجہ پالیسی کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے ، افغانستان سے امریکہ ، برطانیہ اور فرانس سمیت کسی بھی

ملک کا شہری اپنے اخراجات پر21روز کے ٹرانزٹ ویزے پر پاکستان آ سکتا ہے اور اس کے لئے اسلام آباد کے دو ائیر پورٹ مختص کئے ہیں،اب احتساب کے رکے ہوئے کیسوں کے فیصلے ہو ں گے اور دو سالوں میں بڑے لوگ جیل جائیں گے،کوئی جگہ خالی نہیں ہو رہی او رعمران خان اس تھکی ہوئی اپوزیشن سے نہیں جائے گا بلکہ اللہ کی مدد حاصل رہی تو آئندہ بھی کامیابی حاصل کریں گے، وزارت داخلہ امن و امان کی صورتحال ،سکیورٹی اور دوسرا مسائل کے حوالے سے جلد اپنی ہیلپ لائن کا اجراء کرے گا ۔ لاہور میں نادرا کے میگا سمارٹ سنٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان سے انخلاء میں پاکستان کے تاریخی کردار کی تعریفیں کی جارہی ہیں ، پاکستان کی پالیسیاں کامیاب رہی ہیں ،بھارت نے مجھے ہدف بنایا ہوا ہے ،اس کی خارجہ پالیسی کھسیانی بلی کھمبا نوچے والی ہے ۔ افغانستان میں بھارتی قونصلیٹس کے ذریعے ’’ را‘‘ او راس کے ایجنٹوں نے بیس سال پاکستان کے خلاف دہشتگردی کی سازشیں کیں ، یہاں سے سی پیک کے خلاف سر گرمیاں کی گئیں ، سی پیک کا منصوبہ پاکستان کی ترقی کی شہ رگ ہے اور اس کے خلاف سازش پاکستان کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے ۔پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ سے بلند ہے ، میڈیا کے دوستوں سے درخواست ہے کہ اس کو ملحوظ خاطر رکھیں، چین میڈیا کے بارے میں بڑا حساس ہے ۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ذمہ داروں نے ہمارے بڑوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی سر زمین پاکستان کے لئے استعمال نہیں ہو گی او رہم نے بھی اسی طرز پر یقین دہانی کرائی ہے ، وزیر اعظم عمران خان کا’’ ایبسیولٹی ناٹ ‘‘ کا فقرہ بہت مقبول ہوا ہے اور دنیا میں اس کی لیڈ سٹوری شائع ہوئی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اپوزیشن کیا کرے

گی ، یہ تو گزشتہ دسمبر میں کہہ رہے تھے کہ حکومت کو السلام و علیکم ، اب سیاست پشاور کی طرف جارہی ہے اور یہ تھکے ہوئے لوگ کراچی کی طرف جارہے ہیں،پاکستان اس وقت دنیا کی توجہ کا محور ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں وسطی ریاستوں کی بات نہیں کرتا ، نقشے پر دائرہ لگا لیں پاکستان انتہائی اہم ہونے جارہا ہے ، پانچ چھ ماہ زیادہ

ذمہ داری کے ہیں ، اپوزیشن کو اپنی سیاست چھوڑ کر پاکستان کے لئے کھڑا ہونا چاہیے ۔ اب کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات آرہے ہیں اس کے بعد دو سال رہ گئے ہیں ۔ کورونا اپنے عروج پر ہے اپوزیشن کیوں لوگوں کو مروانے کی سازش کر رہی ہے ، یہ کان کھول کر سن لیں عمران خان تھکی ہوئی اپوزیشن سے کہیں نہیں جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ جب شہباز شریف بولتے ہیںتو مریم اور نواز شریف خاموش ہو جاتے ہیں او رجب یہ دونوں بولتے ہیں تو شہباز شریف خاموش ہو جاتے ہیں ، عمران خان سیاست میں ٹکا کر پانچ سال لگائے گا اور اللہ کی مدد حاصل رہی تو آئندہ عام انتخابات میں بھی ان سے نہیںہارے گا بلکہ جیتے گا، میری اور شہباز شریف کی مدر پارٹی ایک ہی

ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں بلاول کے خلاف کوئی بات نہیں سکتا ، دل کی باتیں دکانداروں کے سامنے نہیں کرنی چاہئیں۔انہوں نے نواز شریف کی واپسی کے سوال کے جواب میں کہا کہ وہ واپس نہیں آنا چاہتے تو میں کہاں سے لائوں ،آنا چاہیں تو چوبیس گھنٹوں میں انہیں واپسی کیلئے ایمر جنسی دستاویزات مل جائیں گی ،فیصلے آسمانوں

ہوتے ،یہ سیاستدان اتنے بدنصیب ہیں کہ لوٹ مار کا پیسہ باہر خرچ کرتے ہیں ، یہ جنم اس دھرتی پر لیتے ہیں سیاست یہاں کرتے ہیں لیکن لوٹ مار کا پیسہ خرچ کرنے باہر چلے جاتے ہیں ،یہ سیاستدان قبر بھی یہاں بنانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اوور سیز کی ووٹ لسٹیں بنانے کا کام نادرا کو سونپا ہے ، یہ تعداد 90لاکھ سے

ایک کروڑ تک ہے ، وزیر اعظم جس بھی میٹنگ کی صدارت کرتے ہیں اس میں ای ووٹنگ مشین کی بات کرتے ہیں ۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ پی ڈی ایم میں دو ووٹ ہے تیسرا کوئی ووٹ نہیں ، مولانا فضل الرحمان کی قومی ذمہ داری ہے کہ وہ بدلتے ہوئے حالات کو دیکھیں اور قومی ذمہ

داری کا ثبوت دیں ، اپوزیشن جس طرح کی سیاست کر رہی ہے موجودہ حالا ت میں اس کی گنجائش نہیں ، سیاست ملک کے لئے ہوتی ہے اپنی ذات کے لئے نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کابل میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کرتا ہے ،امریکی صدر نے چا ر روز قبل اعلان کر دیا تھاکہ داعش تحریب کار ی کرنے جارہی ہے ، میں اپنے

ملک کا وزیر داخلہ ہوں میں جوبائیڈن کی جگہ بیان تو نہیں دے سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی کی وزارت میں مداخلت کرتا ہوں او رنہ اپنی وزار ت میں مداخلت برداشت کرتا ہوں ، احتساب کے معاملات کو شہزاد اکبر دیکھ رہے ہیں ، جہاں تک بلدیاتی انتخابات کی بات ہے تو میں ایک ووٹ کا وزیر ہوں اس حوالے سے کیا کرنا چاہیے میں

اس بارے کوئی بات نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی جگہ خالی نہیں ہو رہی ، احتساب کے جو کیس رکے ہوئے ہیں اب ان کے فیصلے ہو ں گے او ردو سالوں میں بڑے لوگ جیل جائیں گے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ طالبان پڑھے لکھے لوگ ہیں ، ان میں سے بہت سے بیرون ممالک سے تعلیم یافتہ ہیں ، 31اگست تک انخلاء ہو جائے پھر دفتر خارجہ کوئی تبصرہ کرے گا ۔ اس وقت چمن او رطورخم کے سوا 2686کلو میٹر بارڈ مکمل

سیل ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 1500لوگوں کو بذریعہ جہاز اور 1480لوگوں کو طورخم بارڈر سے انٹری دی گئی ہے ، چمن او رطورخم بارڈ ر کھلے اور یہاں سے تجارت بھی ہو رہی ہے ۔ کسی ملک کا سفیر،عالمی مالیاتی اداروں، این جی اوز ، صحافی اگر پاکستان آنا چاہیں تو انہیں ان کے اپنے اخراجات پر21روز کے ٹرانزٹ ویزہ دینے کے لئے سہولیات مکمل ہیں ،افغانستان سے آنے والوںکیلئے اسلام آباد کا نیا اور پرانا ایئرپورٹ مختص ہیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…