اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ملکی وغیرملکی پروازوں کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری

datetime 26  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے)نے کابل ایئرپورٹ پر غیر یقینی صورت حال کے پیش نظر ملکی وغیرملکی پروازوں کے لیے ہدایت نامہ جاری کردیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ کابل کی طرف سے پاکستانی فضائی حدود میں داخلے سے 15 منٹ پہلے کراچی، لاہور یا اسلام آباد ایریا کنٹرول سینٹر اپنے

روٹ کے مطابق فریکوینسی پر رابطہ کریں گے۔سی اے اے نوٹم کے مطابق کراچی، لاہور یا اسلام آباد سے کابل ائیراسپیس میں اپنے رسک پہ داخل ہونے والے جہازوں کو ائیر ٹریفک سروس ٹرانسفر آف کنٹرول پوائنٹ تک مہیا کی جائے گی۔نوٹم میں جاری ہدایات 21 اگست سے 30 اگست تک نافذالعمل رہیں گی۔دریں اثنا کسٹمز نے بیرونِ ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق کسٹم کی جانب سے پاکستان کے تمام ایئرپورٹس سے بیرونِ ملک جانے والے مسافروں کے لیے نئی ہدایات جاری کی گئیں ہیں، جن پر فوری عمل درآمد ہوگا۔کسٹم نے تمام بین الاقوامی مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی پرواز سے پہلے تمام قیمتی سامان ظاہر کرنے کے پابند ہوں گے، اسی طرح وطن واپس آنے والے مسافروں کو بھی کسٹمز حکام کے سامنے سامان ڈیکلیئر کرنے کے لیے فارم بھرنا ہوگا۔ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کو قیمتی سامان، زیورات ،کرنسی قیمتی پتھر کی موجودگی کا ذکر بھی ایک فارم پر کرنا ہوگا، پابندی نہ کرنے والے مسافروں کو سامان لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔کسٹمز حکام نے واضح کیا ہے کہ بین الاقوامی مسافر اپنا قیمتی سامان ہر صورت ڈیکلئیر کرنے کے پابند ہوں اور انہیں چیک کرانے کے بعد کانٹر پر فارم جمع کرانا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…