نئی دہلی (این این آئی)بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ ریاست راجستھان کے علاقے باڑمیر میں گر کر تباہ ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مگ 21 طیارہ تربیتی پرواز پر تھا کہ ٹیک آف کے بعد تکنیکی خرابی ہوئی اور جنگی جہاز
باڑمیر کے گاں میں گرکر تباہ ہوگیا۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ مگ 21 طیارہ گاں بھرتیا میں جھونپڑیوں پر گرا جس سے جھونپڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ واقعہ بھارتی وقت کے مطابق شام ساڑھے 5 بجے پیش آیا اور حادثے سے قبل پائلٹ باحفاظت نکلنے میں کامیاب رہا۔بھارتی فضائیہ کے مطابق حادثے کی وجوہات کے تعین کیلئے کورٹ آف انکوائری تشکیل دے دی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق رواں سال کے 8 ماہ کے دوران بھارتی فضائیہ کے مگ 21 طیاروں کے گر کر تباہ ہونے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔