ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہونڈا سی ڈی 70کا نیا ماڈل متعارف کروادیا گیا

datetime 26  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )موٹر سائیکل تیار کرنے والی مشہور کمپنی اٹلس ہونڈا نے سی ڈی 70 کا 2022 کا ماڈل ملک میں متعارف کرا دیا ہے، ہونڈا کی اس نئی موٹرسائیکل قیمت 86 ہزار 900 روپے رکھی گئی ہے۔ویب سائٹ پاک وہیلز کے مطابق موٹر سائیکل کے ٹینک میں ساڑھے 8 لیٹر پیٹرول بھرا جاسکتا ہے جب کہ 4 اسپیڈ ٹرانسمیشن موڈز موجود ہیں۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ نئے ماڈل میں صرف سٹیکرز کو ہی تبدیل نہیں کیا گیا بلکہ فریم اور انجن میں بھی متعدد تبدیلیاں کر کے انہیں بہتر بنایا گیا ہے۔اعداد و شمار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ کمپنی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ نئے ماڈل میں 101 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ کمپنی کے مطابق نئی سی ڈی 70 کے انجن میں 43 جب کہ فریم میں 58 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ان میں سے ایک بڑی تبدیلی لو فریکشن پسٹن رنگز کی ہے اور پہلی مرتبہ ان رنگز کو کرومیم نائٹرائیڈ سے تیار کیا گیا ہے تاکہ انجن کی کارکردگی کو بہتر بنایا جاسکے۔ویب سائٹ کے مطابق ہائر کمپریشن ریشو بائیک کا حصہ ہے جس سے انجن زیادہ درجہ حرارت کے خلاف مزاحمت کرسکتا ہے۔ موٹر سائیکل میں نئی کلچ اسمبلی کا اضافہ بھی کیا گیا ہے جس سے بائیک کا کلچ فریکشن بہتر ہوا ہے۔ماحول دوست نشست کے ساتھ نئے پرکشش اسٹیکرز بھی اس موٹر سائیکل کا حصہ ہیں۔ کمپنی کے مطابق سرخ رنگ کی موٹر سائیکل پر سبز، پیلے اور گرے رنگوں کے اسٹیکرز ہوں گے جب کہ بلیک سی ڈی 70 میں پیلے، گولڈن اور گرے رنگوں کے سٹیکرز کا استعمال کیا گیا ہے۔ویب سائٹ کے مطابق موٹر سائیکل میں 4 اسٹروک او ایچ سی ایئر کولڈ انجن موجود ہو گا جبکہ اس کا وزن 82 کلو گرام ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…