پشاور(این این آئی)مرغی کی قیمتوں کی پروازمیں ایک مرتبہ پھرتیزی آگئی فی کلو قیمت میں 25روپے تک کااضافہ ہوگیا ہے۔شہرکے بیشترعلاقوں میں نرخ نامہ نظر اندازکردیاگیاجبکہ ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی۔صوبائی دارالحکومت پشاور میں یہ اضافہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نرخ ناموں میں شامل کیاگیاہے۔جس کے مطابق مرغی کی فی کلوقیمت 151روپے سے بڑھ کر 176روپے ہوگئی ہیجبکہ شہرکے بیشترعلاقوں میں مارکیٹ ریٹ کے برعکس مرغی فی کلو 200روپے تک فروخت کی جاتی رہی ہے اورمن مانیریٹس پرشہریوں کولوٹاجاتارہا۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرغی کی قیمت میں پچیس روپے اچانک اضافہ کے باعث مرغی فروشوں نے ایک ہی دن میں لاکھوں روپیکامنافع کمالیاہے۔مرغی کا کاروبار کرنے والے تاجروں کے مطابق پنجاب سے سپلائی کم ہونے کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے