ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

مینار پاکستان واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آگئے

datetime 25  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)گریٹراقبال پارک میں خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے سے متعلق آئی جی پنجاب کی جانب سے تیارکردہ کمیٹی کی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کو خواتین سے چھیڑخانی کی 33سے زائد ون فائیو پر کالز موصول ہوئیں تھیں

اور کمیٹی ممبران نے تمام ون فائیو پر کالز کرنے والوں سے رابطہ کیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 13اگست کوہلڑبازی کاواقعہ پیش آیا تو پولیس موقع پر موجود نہ تھی ،14اگست کوایس ایچ او لاری اڈا سمیت 40 کی نفری تعینات تھی عائشہ اکرم کوہجوم نے نیم برہنہ کرکے تصاویر بنائیں ،عائشہ اکرم کے ساتھی اوردیگرکی جانب سے 16کالزکی گئیں لیکن پولیس نہ پہنچ سکی۔انکوائری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈولفن اہلکاروں کو دیکھ کر ریمبو نے بلایا اور اہلکاروں نے عوام کو پیچھے ہٹایا تھا،جہاں عائشہ کو کمرے میں بٹھایا گیا ایس ڈی پی اوسگریٹ نوشی کرتے رہے ، ایس پی سٹی نے فون پر افسران کومعمولی واقعہ قراردیکرحقائق چھپائے اور ایس ایس پی آپریشنز اور ڈی ائی جی نے واقعہ سے متعلق آئی جی کو آگاہ نہ کیا۔لاہور کے اعلی افسران نے 2 دن بعد بھی آئی جی کو واقعے سے لاعلم رکھا ،آئی جی کی جانب سے خود پوچھنے پر معمولی واقعہ کہہ کر ٹال دیا، ایک روزقبل ہلڑبازی سامنے آنے کے باوجود سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات نہ کئے گئے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…