ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

انخلا کے بیچ میں 2 امریکی کانگریس اراکین کا خفیہ دورہ کابل، واشنگٹن میں ہنگامہ بپا ہو گیا

datetime 25  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی ایوانِ نمائندگان کے دو اراکین نے افغانستان کا دورہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹ پارٹی کے سیٹھ مولٹن اور ریپبلکن جماعت کے پیٹر میجیئر دونوں سابق امریکی فوجی ہیں اور عراق کی جنگ میں حصہ لے چکے ہیں۔ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ

وہ کانگریس کے نمائندوں کی حیثیت سے معلومات حاصل کرنے کابل گئے تھے۔امریکا پر اپنے شہریوں اور وفادار اتحادیوں کی اخلاقی ذمہ داری ہے اور ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ یہ ذمہ داری نبھائی جا رہی ہے۔اپنے دورے کی دوران انھوں نے کابل ایئرپورٹ پر انتظامات کا جائزہ لیا۔ اپنے بیان میں انھوں نے کہاکہ کہ وہ ایک ایسے طیارے پر کابل گئے جس میں خالی نشستیں موجود تھیں تاکہ ان کی موجودگی سے کسی کا حق نہ مارا جائے۔انھوں نے کہا افغانستان جانے سے پہلے وہ انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع کی حمایت کر رہے تھے تاہم کابل کی صورتحال دیکھ کر اور وہاں موجود کمانڈروں سے بات کرنے کے بعد یہ بات واضح ہے کہ ہم نے انخلا کا عمل شروع کرنے میں تاخیر کی کہ ہم جتنی بھی کوشش کر لیں، ہم 11 ستمبر تک بھی یہ کام مکمل نہیں کر سکیں گے۔تاہم ان کانگریس اراکین کو اپنے دورے پر تنقید کا سامنہ بھی کرنا پڑ رہا ہے۔دورے کے بعد اراکین کو بھیجے گئے ایک خط میں ایوانِ نمائندگان کی سپیکر نینسی پیلوسی نے سیٹھ مولٹن اور پیٹر میجیئر کا نام لیے بغیر کہا کہ ایسے دورے امریکیوں کو نکالنے کے کام میں خلل پیدا کر سکتے ہیں اور ان سے قیمتی وسائل ضائع ہوتے ہیں۔انھوں نے بعد میں رپورٹروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایوان کے کئی اراکین افغانستان جانا چاہتے ہیں تاہم ان کا خیال تھا اس وقت ایسا کرنا نادانی ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…