ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

مون سون بارشوں میں کمی راولپنڈی اسلام آباد میںپانی کی فراہمی بند ہونے کا خدشہ

datetime 25  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مون سون کی حالیہ بارشوں میں کمی کے باعث خانپور، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں 44 فٹ کی کمی آگئی ،راولپنڈی اسلام آباد میں پانی سپلائی کا بڑا بحران پیدا ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ،شہریوں کو پانی کی فراہمی بند ہونے کا خدشہ ہے

، حالیہ بارشوں کے باوجود خانپور ڈیم میں پانی کی سطح 1982 کی بجائے 1938 فٹ رہی ،جڑواں شہروں میں آئندہ 48 دنوں میں پینے کے پانی کے شدید بحران کا خدشہ ہے ،سی ڈی اے نے خانپور ڈیم حکام کو ممکنہ خطرے سے آگاہ کرنے کے لئے مراسلہ بھجوا دیا ۔ مراسلہ میں کہاگیاکہ خانہور ڈیم سے زرعی مقاصد کیلئے فراہم کئے جانے والے پانی کو فی الفور بند کیا جائے،1991 کے معاہدہ اور پانی کی قومی پالیسی کے تحت پانی کی سپلائی کو مقدم رکھنا لازم ہے۔مراسلہ میں کہاگیاکہ موجودہ صورتحال میں فوری فیصلہ کیا جائے تاکہ جڑواں شہروں بشمول کینٹ کو پانی کی سپلائی مممکن بنائی جا سکے۔ایم ڈی واسا راجہ شوکت محمود نے کہاکہ جڑواں شہروں کو پانی کی سپلائی متاثر ہوئی تو راولپنڈی میں بھی بڑا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ پیرودھائی ڈھوک حسو،ڈھوک مٹکال،شمس آباد،صادق آباد میں زیر، زمین پانی سطح گرچکی ہے۔راجہ شوکت محمود نے کہاکہ نصب ٹیوب ویلوں سے سپلائی ممکن نہیں دارومدار خانپورڈیم سے ہے۔راجہ شوکت محمودنے کہاکہ شہری پانی کے استعمال میں احتیاط کریں تاکہ بحرانی کیفیت سے دوچار نہ ہونا پڑے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…