اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

لیچی کے اتنے بےشمارفائدےجو آپ کے ہزاروں روپے بچا سکتے ہیں

datetime 25  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )لیچی موسم گرما کا مزیدار پھل ہے ، یہ پھل ناصرف ذائقہ دار ہوتا ہے بلکہ اس پھل کے صحت سے متعلق بھی بہت سے فوائد ہیں جلد کے فوائد سے لیکر مضبوط وقت مدافعت تک یہ پھل کئی طریقوں سے آپ کی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔قومی موقر نامے کے مطابق لیچی میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، لیچی میں قدرتی طور پر وٹامن سی، وٹامن ڈی،

میگنیشیم، رائبو فلاوین اور فاسفورس موجود ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ آپ کو بہت سے فوائد پیش کرسکتی ہے، یہاں ماہرین نے لیچی کے صحت سے متعلق ایسے حیرت انگیز فوائد بتائے ہیں جو ابھی تک پوشیدہ تھے۔ لیچی میں قدرتی طور پر فائبر موجود ہوتا ہے جو آپ کے بڑھتے وزن کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے، لیچی میں پانی کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہماری بھوک میں کمی ہوتی ہے، لیچی ہمارے جسم میں موجود زائد کیلوریز کی تعداد بھی کم کرتی ہے، لہٰذا اگر آپ بڑھتے وزن کی وجہ سے پریشان ہیں تو موسم گرما میں لیچی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنے وزن کو کم کریں۔لیچی کے جِلد کی خوبصورتی کے حوالے سے بھی بہت سے فوائد ہیں، لیچی میں پائی جانے والی متعدد خصوصیات آپ کی جِلد کو بہت سے فائدے پہنچاسکتی ہیں۔لیچی میں موجود وٹامن سی آپ کی جِلد کو صحت اور حسین و جمیل بناتا ہے اور اِس کے علاوہ چہرے سے بڑھتی عُمر کے اثرات بھی ختم کرتا ہے۔ اِس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ ڈپریشن اور تناؤ سے لڑنے میں بھی مدد کرتا ہے۔اگر آپ کا قوت مدافعت مضبوط ہو تو آپ کورونا وائرس جیسے دیگر امراض سے بھی لڑسکتے ہیں اور لیچی موسم گرما کا ایک ایسا پھل ہے جو ہمارے مدافعاتی نظام کو مضبوط کرتا ہے، اِس میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے اور وٹامن سی قوت مدافعت مضبوط کرنے کے لیے معاون ثابت ہوتا ہے۔اگر آپ کا قوت مدافعت مضبوط ہو تو آپ کورونا وائرس جیسے دیگر امراض سے بھی لڑسکتے ہیں اور لیچی موسم گرما کا ایک ایسا پھل ہے جو ہمارے مدافعاتی نظام کو مضبوط کرتا ہے، اِس میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے اور وٹامن سی قوت مدافعت مضبوط کرنے کے لیے معاون ثابت ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…