جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

بہادر خاتون نے ہراساں کرنے والے شخص کو طمانچہ دے مارا شہری فرار،پولیس نے گرفتاری کے لیے کوششیں شرو ع کردیں

datetime 25  اگست‬‮  2021 |

قاہرہ(این این آئی)مصر میں سوشل میڈیا پر ایک بہادر خاتون کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں خاتون کو سر راہ ہراساں کرنے اور چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کو طمانچے رسید کرکے اسے سبق سکھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ویڈیوکلپ میں انکشاف کیا گیا کہ خاتون اپنے بچے کے ساتھ سڑک پر کھڑی تھی۔ اس دوران ایک شخص اس کے قریب آیا اور اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی کوشش کی۔ اس پر وہ زور سے چلائی اور پھر اسے تھپڑ مارا۔ اس شخص نے معاملے کو رفع دفع کرنے کے لیے معافی مانگی مگرخاتون نے اسے مزید سبق سکھانے کا فیصلہ کیا۔اس دوران کچھ اور لوگ اور راہ گیر بھی وہاں جمع ہوگئے۔ ایک راہ گیر نے بھی ہراسانی کی کوشش کرنے والے شخص کو تھپڑے مارے اور اس کی پٹائی کی۔دوسری طرف مصری سیکیورٹی فورسز نے ویڈیو دیکھنے کے بعد ملزم کی شناخت اور اس کی گرفتاری کی کوشش شروع کردی ہے تاکہ اسے گرفتار کرکے اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔سوشل میڈیا پر نشر کی گئی اس ویڈیو میں دیکھی جانے والی خاتون کی بہادری اور جرات کو سراہا جا رہا ہے جس نے ہمت کا مظاہرہ کرکے چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کرنے بدمعاش کو اس کی اوقات یاد دلا دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…