اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آج بدھ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔تاہم شام/رات بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان،کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔تاہم بالائی خیبر پختو نخوا ، خطہ پوٹھوہار ،گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔گزشتہ روزریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دادو45اورسبی میں44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔