اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

حکومت نے 8 دواؤں کی قیمتیں بڑھانے کی منظوری دیدی

datetime 25  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی )حکومت نے 8 دواؤں کی قیمتیں بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق اِن دواؤں کی قیمت کم تھی، کم قیمت ہونے کی وجہ سے دوا ساز اداروں نے انہیں بنانا چھوڑ دیا تھا اور ان کی پیداوار بند ہوچکی تھی ۔ذرائع کا کہنا ہےکہ قیمت بڑھانےکے بعد اب دواساز ادارے یہ دوائیں بنائیں گے اور مارکیٹ

میں آسانی سے ملیں گی ۔پاکستان پیپلز پارٹی نے ادویات مہنگی کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا ۔سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری نے اپنے بیان میں کہاکہ کابینہ اجلاس میں ادویات مہنگی کرنے کا فیصلہ شرمناک ہے ،حکمران لوگوں کیلئے کرونا وبا سے زیادہ خطرناک ثابت ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ادویات کے نرخوں میں مزید اضافہ واپس لیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی کے سونامی میں کابینہ اجلاس کے زریعے مزید اضافہ حکومت کی کاکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔نیر بخاری نے کہاکہ ہبے رحم اور بے حس حکمران کینسر دل ہیپاٹائٹس گردوں شوگر کی امراض میں مبتلا شہریوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جان بچانے والے ادویات کی پہلے ہی بہت زیادہ مہنگی کی جا چکی ہیں ،غریب اور متوسط طبقہ کے مریض مہنگے علاج معالجہ کی وجہ سے موت کے منہ میں دھکیلے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اشیاء ضروریہ عوام الناس کی دسترس سے باہر کرنے والے حکمران مریضوں سے ادویات چھین رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اور کابینہ عوام دشمنی کی حدیں پار کر رہی ہیں ،حکمران ادویات سیکنڈل کے مجرمین کو نشان عبرت بنانے کی بجائے عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈال رہے ہیں ۔دوسری جانب نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ

ادویات میں کی قیمتوں میں اضافہ قابل افسوس ہے، یہ وہ واحد کابینہ ہے جو ہر چیز کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وبا کے وقت ادویات کی قیمتوں میں کمی کے بجائے کابینہ نے اضافے کی منظوری دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کابینہ چینی پر سبسڈی جبکہ غریبوں کے لئے ادویات مہنگی کرنے کی منظوری دیتی ہے، گزشتہ سال

ڈرگ رویگیولیٹری اتھارٹی نے 253 ادویات کی قیمتوں میں 35 فیصد اضافہ کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ادویات اسکینڈل کے بعد حکومت کو قوم سے معافی مانگنی چاہئے تھی، ادویات اسکینڈل پر حکومت کا احتساب کیوں خاموش رہا، نہیں معلوم کہ ادویات اسکینڈل میں کس کو سزا ملی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے 3 سال میں متعد بار ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے، تباہی سرکار نہیں چاہتی کہ مریض زندگی بچانے کی ادویات بھی خرید سکے۔ انہوں نے کہاکہ ادویات کی قیمتون میں اضافہ قابل مذمت ہے، کابینہ فیصلہ واپس لے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…