ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

افغانستان پر بولنے کا شکریہ، فاطمہ بھٹو ہالی ووڈ کی سپرسٹار اداکارہ انجلینا جولی کے خلاف بول پڑیں

datetime 24  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی شہید بھٹوکی رہنمافاطمہ بھٹو ہالی ووڈ کی سپراسٹار اداکارہ انجلینا جولی کے خلاف بول پڑیں، اداکارہ کے افغانستان پر بولنے پر مقبوضہ کشمیر اور فلسطین یاد کرادیا۔واضح رہے کہ ہالی ووڈ اسٹار انجلینا جولی ایک پرائیویٹ پرسن ہیں

لیکن انہوں نے حال میں انسٹاگرام جوائن کیا جس میں وہ افغانستان میں بحران کا سامنا کرنے والے لوگوں کی آواز دنیا تک پہنچانے کا کام کر رہی ہیں۔تاہم فاطمہ بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرغیرملکی ستاروں کے اس رویے کوآڑے ہاتھوں لیا۔انہوں نے انجلینا جولی کی لگائی گئی خبر کو ری ٹوئٹ کیا اور کہا کہ کچھ معروف حقوق نسواں اور اداکارائوں کے مطابق، افغانستان پچھلے ہفتے تک جنت تھا۔دوسری ٹوئٹ میں فاطمہ نے انجلینا کو افغانستان پر بولنے پر شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ اگلی بار فلسطین میں ہونے والے مظالم پر بھی آواز بلند کریں۔آخر میں فاطمہ نے ایک بار پھر بی بی سی کی تصویر کے ساتھ تمام صارفین سے سوال کیا، کہ کیا انجلینا کو کسی نے مقبوضہ کشمیرکے بارے میں آگاہ کیا ہے؟خیال رہے سوشل میڈیا سے دور رہنے والی ہالی ووڈ کی سپر اسٹار انجلینا جولی نے چند روز قبل باقاعدہ طور پر انسٹاگرام میں شمولیت اختیار کی۔ انجلینا جولی اپنے انسٹاگرام کو افغانستان میں بحران کا سامنا کرنے والے لوگوں کی آواز کو دنیا تک پہنچانے کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔انجلینا جولی ہالی ووڈ کی سپر اسٹار ہونے کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر بھی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…