ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

موٹر سائیکلوں پر سائیڈ مرر نہ ہونے پر شہری عدالت پہنچ گیا

datetime 24  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کا زیادہ تر شکار موٹر سائیکل سوار ہورہے ہیں اور موٹر سائیکل میں سائیڈ مرر نہ ہونا ان حادثات کی بڑی وجہ ہے۔ سندھ حکومت نے موٹر سائیکل سواروں کو سائیڈ مرر سے مستثنی قرار دے رکھا ہے جس کے خلاف شہری

واجد عرفان نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کا شکار زیادہ تر موٹر سائیکل سوار ہورہے ہیں، جس کی ایک بڑی وجہ سائیڈ مرر نہ ہونا بھی ہے۔کراچی کے ایک شہری واجد عرفان نے اس حوالے سے سندھ ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم کر کے موٹر سائیکل کو سائیڈ مرر سے مستثنی قرار دیا گیا ہے جس کی وجہ سے حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ آغا خان یونیورسٹی اسپتال کے مطابق 2015 میں ٹریفک حادثات میں 1021 اموات ہوئیں جن میں بیشتر موٹر سائیکل سواروں کی تھیں لہذا سندھ حکومت کو حکم دیا جائے کہ موٹر وہیکل آرڈیننس میں تبدیلی کرکے موٹر سائیکل کے سائیڈ مرر کو لازمی قرار دیا جائے تاکہ بڑھتے ہوئے حادثات سے بچا جا سکے۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ ذرائع کے مطابق کراچی میں اس وقت 27 لاکھ سے زائد موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہیں جبکہ دو سے ڈھائی لاکھ موٹر سائیکل دوسرے صوبوں سے بھی لا کر استعمال کی جارہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…