ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

تین کام کرو اللہ تم سے راضی ہوجائے گادنیا اور آخرت سنور جاےگی ،حضرت علی کا فر مان سن لیں

datetime 24  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )تین کام کرو اللہ تم سے راضی ہوجائے گا۔ امام علی ؓ کی خدمت میں ایک شخص آیا اور دستِ ادب کو جوڑ کر عرض کرنے لگا یا علی ؓ اللہ کے قریب ہونے کا سب سے آسان طریقہ کیا ہے بس یہ کہنا تھا تو امام علی ؓ نے فرمایا اے شخص جو یہ تین کام کرتا ہے وہ اللہ کے قریب سے قریب تر ہوتا جاتا ہے تووہ کہنے لگا یا علی وہ تین کام کونسے ہیں امام علی ؓ نےفرمایا پہلا کام

باربار انسان اپنی خطاؤں پر پشیمان ہوتا رہے اپنے گناہوں کی معافی مانگتا رہے دوسرا کام اپنا دل اللہ کی مخلوق کے لئے نرم رکھ کر جئے جتنا ہوسکے اپنے وجود سے لوگوں کو فائدہ دینے کی عادت بنالے اور تیسرا کام ہر نیک کام صدقے کی نیت سے کرے اللہ کی مخلوق کو دیکھ کر اگر مسکرائے تو یہ سوچ کر مسکرائے کہ اس خلقت کو اللہ نے پیدا کیا ہے کسی کی مدد کرے تو یہ سوچ کر مدد کرے کہ میرا اس کی مدد کرنا اللہ کے نزدیک مجھے محبوب بنائے گا اس مدد کی امید نہ رکھے اگر دنیا سے محبت کرتا ہے بھلائی کرتا ہے تو اس بھلائی کی امید نہ رکھے جس انسان میں نیکی کرنے کا فعل صدقہ کی نیت سے ہو گا اللہ کی مخلوق کے لئے اس کا دل نرم ہوگا اور باربار اپنی خطاؤں کو لے کر پشیمان ہوگا تو سمجھ جانا یہی وہ انسان ہے جو اللہ کے قریب رہ کر اللہ کو راضی کربیٹھا ہے ۔ہمارے معاشرے میں بہت سے لوگ اور اپنے کو پکا و سچا مؤمن کہنے والے ایسے بھی ہیں کہ جو زندگی کے دو راہے پر لوگوں کی خوشی کو اپنے معبود کی خوشی و رضا پر ترجیح دیدیتے ہیں انہیں یہ بات معلوم ہونی چاہیئے کہ ان کا یہ کام ایمان کے ضعیف ہونے اور غضب الہی کے نزدیک ہونے اور رحمت الہی سے دور ہونے کا سبب بنتا ہے ۔ہر چیز کی اپنی کچھ نشانیاں اور علامتیں ہوتی ہیں جس سے وہ پہچانی جاتی ہے اور چونکہ اللہ تعالٰی نے اپنی رضا اور اپنی خوشی کو بندے پر اپنی سب سے عظیم نعمت کے طور پر یاد کیا ہے ایسی نعمت جس کا کسی دوسری چیز سے مقابلہ نہیں کیا جاسکتا۔اور اکثر لوگوں کے دل میں کبھی نہ کبھی یہ سوال ضرور اٹھتا ہے کہ ہم نماز پڑھتے ہیں، پورا رمضان روزہ رکھتے ہوئے ہوگئے تو کیا خدا ہم سے راضی ہوا یا نہیں چنانچہ روایات میں اللہ کے اپنے کسی بندے سے راضی رہنے کی کچھ علامات بیان کی گئی ہیں جن سے انسان مطمئن ہوسکتا ہے کہ اس کا پروردگار اس سے خوش ہے یا نہیں: ایک مرتبہ حضرت موسٰی علیہ السلام نے اللہ کی بارگاہ میں عرض کیا: پروردگار! مجھے ان نشانی سے آگاہ کر جس سے یہ معلوم ہوسکے کہ تو اپنے بندے سے خوش ہے؟اللہ تعالٰی نے ارشاد فرمایا:جب تم یہ پاؤ کہ میں اپنے بندے کو اپنی اطاعت و بندگی کے لئے آمادہ کررہا ہوں اور اسے گناہ سے دور رکھ رہا ہوں تو یہی میرے اس سے خوش اور راضی رہنے کی نشانی ہے۔حدیث کی روشنی میں کسی بندے کا اپنے پروردگار کی قضا و قدر اور فیصلوں پر راضی رہنا اور اس کے کسی فیصلے کے خلاف حرف شکایت زبان پر نہ لانا اس امر کی دلیل ہے کہ اللہ اس بندے سے خوش ہے۔ چنانچہ امام علی علیہ السلام کا ارشاد گرامی ہے:اپنے بندے سے اللہ کی رضا کی علامت یہ ہے کہ وہ اللہ کے ہر فیصلہ پر راضی اور تسلیم رہے چاہے وہ فیصلہ اس کے فائدے میں ہو یا نقصان میں۔ایک دیگر روایت میں ملتا ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اللہ تعالٰی کی بارگا میں عرض کیا: پروردگار!اپنے بندے سے تیرے خوش رہنے کی نشانی کیا ہے؟اللہ تعالٰی نے ان پر وحی نازل فرمائی: اے موسٰی جب تم اپنے دل میں مساکین کی محبت اور ظالمین سے نفرت کو محسوس کرو تو سمجھ لینا کہ ہم راضی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…