منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

کابل ایئرپورٹ پر افراتفری، مزیدسات افغان باشندے ہلاک، افغانستان چھوڑنے کے خواہشمند افراد کے لئے خطرہ موجود

datetime 22  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)برطانوی فوج نے کہاہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئرپورٹ میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کے دوران افراتفری کے نتیجے میں

مزید 7 افغان باشندے ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ افغانستان چھوڑنے کے خواہشمند افراد کے لیے اب بھی خطرہ موجود ہے۔برطانوی فوج نے کابل ایئر پورٹ پر پیش آنے والے واقعے میں 7 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔رپورٹ کے مطابق واقعے میں ہلاک ہونے والوں کو افراتفری کے دوران گہری چوٹیں آئیں، یہ وہ لوگ تھے جو بیرون ملک جانا چاہتے تھے اور طالبان نے انہیں ایئر پورٹ میں داخلے سے روکنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی تھی۔برطانوی وزارت دفاع کے جاری بیان کے مطابق زمین پر موجود حالات تا حال چیلنجنگ ہیں لیکن ہم صورت حال کو بہتر کرنے کے لیے اپنی تمام کوششیں بروئے کار لا رہے ہیں ‘۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…