لاہور(این این آئی) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز نے کابل کے ہوائی اڈے پر ضروری سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث افغانستان کے لئے اپنا فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا۔یہ بات پی آئی اے کے ترجمان عبد اللہ حفیظ نے ریڈیو پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔انہوں نے کہا کہ فضائی آپریشن چند روز کے لئے بند رہے گا۔ترجمان پی آئی اے نے کہا ہم نے اس سلسلے میں افغان سول ایوی ایشن حکام سے بات کی ہے کہ وہ کابل کے ہوائی اڈے پر مطلوبہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں تاکہ پی آئی اے فلائٹ آپریشن بحال کرسکے۔