اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان نے بھارتی سکھ یاتریوں کو گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور آنے کی اجازت دیدی

datetime 21  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن)این سی او سی نے ستمبر میں بابا گرو نانک دیو جی کی آئندہ برسی کے پیش نظر، بھارتی سکھ یاتریوں کو کوویڈ پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور آنے کی اجازت دے دی ہے۔این سی او سی کے گزشتہ روز اجلاس میں

کرتارپور راہداری کے ذریعے ہندوستانی سکھ یاتریوں کی نقل و حرکت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وباء کے بڑھتے پھیلاؤ کے دوران، ہندوستان 22 مئی 21 سے 12 اگست 21 تک کیٹگری سی ممالک کی فہرست میں رہا اور سکھ یاتریوں سمیت، خصوصی اجازت کے ذریعے ضروری نقل و حرکت کی اجازت دی گئی تھی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس ضمن میں یقینی بنایا جائے گا کہ صرف مکمل طور پر ویکسین شدہ افراد کو (جو کہ ویکسینیشن کا تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ رکھتے ہیں) پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔پاکستان کے سفر سے قبل منفی RT PCR ٹیسٹ (زیادہ سے زیادہ 72 گھنٹے پرانا) ساتھ رکھنا لازم ہو گا پاکستان آنے پر RATمثبت نتائج کی صورت میں کسی فرد کو آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔پاکستان میں داخل ہونے کے لئیے فی الحال نافذ کردہ این پی آئیز کے مطابق زیادہ سے زیادہ 300 افراد کے بیرونی اجتماع کی اجازت ہو گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…