اسلام آباد (این این آئی)کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے ملک بھر میں قرضوں کی تقسیم کا عمل مزید تیز ہوگیا ،دور دراز علاقوں میں خواتین بھی با عزت روزگار حاصل کرنے لگیں،گلگت کی رہائشی رضیہ خاتون نے مشکلات کے باوجود اپنا کاروبار شروع کر لیا،
کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے خواب کی تکمیل کیسے ممکن ہوئی؟سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے ویڈیو ٹویٹ کر دی رضیہ خاتون نے کہاکہ ہاتھ میں ہنر تھا، لیکن کاروبار کیلئے رقم نہیں، کامیاب جوان پروگرام میں درخواست دی تو کاروبار کیلئے مطلوبہ رقم مل گئی،اب گلگت کی مارکیٹ میں کپڑوں کی سلائی کا کاروبار شروع کر لیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مشکلات کے باوجود ہمت نہ ہارنے کا صلہ ذاتی کاروبار کی صورت ملا۔سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے رضیہ خاتون کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ خواتین کو معاشرے میں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع دینا حکومتی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے ویڑن کے تحت خواتین کو با اختیار بنانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، وفاقی حکومت اب تک 17 ہزار نوجوانوں میں 20 ارب روپے سے زائد کی رقم تقسیم کر چکی، کامیاب جوان گلگت سے سے کراچی تک ملک بھر میں پھیل چکا ہے، پوری کوشش ہے کہ ملک بھر کے نوجوانوں میں وسائل کی یکساں تقسیم کی جائے۔