کرکٹرمحمدحفیظ لندن ایئرپورٹ پر پھنس گئے

21  اگست‬‮  2021

لندن (آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی محمد حفیظ نے برطانوی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک ایئرویز کا ناخوشگوار تجربہ مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں۔

محمد حفیظ نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ انہیں ورجن اٹلانٹک سے فلائٹ شیڈول اور مینجمنٹ کے بدترین تجربے کا سامنا کرنا پڑا ۔انہوں نے کہا کہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے باعث پروازیں غائب ہیں۔محمد حفیظ نے کہا کہ لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر رات بھر قیام کے لیے ہوٹل کا کوئی انتظام نہیں ،9 بجے کے بعد کوئی لاؤنج کی سہولت نہیں۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں برطانیہ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو بھی ٹیگ کیا۔واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں شرکت کیلئے لاہور سے براستہ لندن ویسٹ انڈیز جارہے تھے۔ہیتھرو ایئرپورٹ پر ان کی فلائٹ کا شیڈول متاثر ہونے کی وجہ سے کنیکٹنگ فلائٹس منسوخ ہوگئیں جس کی وجہ سے وہ ایئر پورٹ پر ہی پھنس گئے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…