بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

اللہ پاک نے مجھے ہدایت دی، رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے شرعی پردہ شروع کر دیا

datetime 16  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سندھ اسمبلی کی خاتون رکن نصرت سحر عباسی نے پردہ کرنا شروع کردیا۔اپوزیشن اتحاد گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس(جی ڈی اے)سے تعلق رکھنے والی نصرت سحر عباسی نے شرعی پردہ شروع کردیا جس پر سوشل میڈیا پر کافی تبصرے ہوئے۔ انہوں نے فیس بک پر لائیو ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ شرعی پردہ کرنے پر لوگوں نے ان پر اعتراضات اٹھائے

جبکہ بہت سے لوگوں نے جس میں ان کے رشتے دار بھی شامل تھے، اس خبر کو ہی غلط قرار دیا۔ان سب کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ جس کے دل میں جب ایمان ڈالے، وہ اسی وقت اسے قبول کرلیتا ہے۔ دنیا بھر سے مختلف خبریں آتی رہتی ہیں کہ فلاں ملک میں فلاں غیر مسلم نے اسلام قبول کرلیا، تو اس نے 50، 60 سال اپنی زندگی اپنے پرانے مذہب پر گزاری، جب اللہ نے اسے ہدایت دی تو اس نے اسلام قبول کرلیا۔ شاید مجھے بھی پہلے پردے کی توفیق نہیں ملی لیکن اب مل گئی ہے، جسے میں نے قبول کرلیا۔نصرت سحر عباسی نے اپنے اس فیصلے کے حق میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ قرآن کی سورہ احزاب میں اللہ نے مسلمان خواتین کو حکم دیا ہے کہ خود کو چادر سے ڈھانپ لیں، اس میں چہرے کو چھپانے اور آنکھیں کھلی رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ کئی لوگوں نے پردے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ خانہ کعبہ میں چہرہ کھلا ہوتا ہے، جس کے جواب میں نصرت سحر نے کہا کہ حجاج اور معتمرین اپنے گناہ بخشوانے ان مقدس مقامات جاتے ہیں، تو ان کی توجہ عورتوں کو دیکھنے پر ہوگی یا اپنے گناہ بخشوانے پر اور عبادت پر ہوگی۔نصرت سحر عباسی نے اپنے فیس بک پیج کے فالوور کم ہونے کے امکانات پر کہا کہ اسلام اور سیاست الگ الگ نہیں بلکہ یہ ملک ہی اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے جو کلمہ توحید کی

بنیاد پر 27 رمضان کو معرض وجود میں آیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس فالوور کو میرے پردے سے مسئلہ ہے تو وہ میرا پیج شوق سے چھوڑ سکتا ہے۔واضح رہے کہ نصرت سحر سندھ کے شہر روہڑی میں 29 جنوری 1969 کو پیدا ہوئیں اور انہوں نے بی اے اکنامکس، ایل ایل بی اور اقتصادیات میں ماسٹرز کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…