ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

   افغانستان میں پھنسے غیرملکیوں کا انخلا پی آئی اے نے خصوصی آپریشن کا آغاز کر دیا

datetime 15  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٗاسلام آباد ٗ واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک
این این آئی) امریکی فوجیوں کے واپس جانے اور طالبان کی تیز پیش قدمی کے باعث افغانستان میں پھنسے غیر ملکیوں کو نکالنے کے لیے مختلف ممالک کی درخواست پر پاکستان کی قومی ایئر لائن نے آج خصوصی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا ایک بوئنگ 777 طیارہ آج صبح 11 بجے جبکہ ایک

ایئر بس صبح 9 بجے اسلام آباد سے کابل پہنچے ہیں۔غیرملکیوں اور مختلف ملکوں کی کمپنیوں کے افغانستان میں پھنسے ورکرز کو کابل سے نکالا جائے گا، مختلف ممالک نے پی آئی اے سے خصوصی آپریشن شروع کرنے کی استدعا کی تھی جس پر پی آئی اے نے افغانستان کے لیے خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔مسافروں کے لوڈ کے پیش نظر پی آئی اے نے افغان سول ایوی ایشن حکام سے اضافی پروازوں کی اجازت لی تھی۔آپریشن کے شیڈول کے حوالے سے جاننے کے لیے پی آئی اے کے ترجمان سے رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایا کہ دونوں پروازیں غیر ملکی مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچیں گی۔  دوسری جانب مریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان سے امریکی شہریوں اور سفارتی عملے کے محفوظ انخلا کے لیے جانے والی فوجیوں کی تعداد دگنی کرنیکا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اپنے ایک بیان میں جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکی مشن کے خاتمے اور عملے کی بحفاظت واپسی کے لیے 5 ہزار فوجی افغانستان بھیجے جائیں گے۔طالبان کو خبردار کرتے ہوئے صدر جوبائیڈن نے کہا کہ جنگجو انخلا کے مشن پر مامور اہلکاروں کو نقصان پہنچانے سے باز رہیں۔امریکی صدر نے افغانستان سے فوجیوں کے انخلا کے فیصلیکا ایک بار پھر دفاع کرتے ہوئے کہا کہ 4 امریکی صدور کے دور میں ہماری فوج افغانستان میں موجود رہی لیکن وہ اب اس جنگ کوپانچویں صدر تک منتقل نہیں کریں گے

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…