منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

بے روزگار میاں بیوی کامیاب کاروبار کے مالک کیسے بنے؟ عثمان ڈار نے ویڈیو ٹویٹ کر دی

datetime 15  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)کامیاب جوان اسکل اسکالرشپ کے تحت نوجوانوں کی تکنیکی تربیت،بے روزگار میاں بیوی کامیاب کاروبار کے مالک کیسے بنے؟ ، سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے ویڈیو ٹویٹ کر دی۔ تفصیلات کے مطابق کشمیری جوڑے نے چند ماہ کے تربیتی کورس کے ذریعے پورا کاروبار

شروع کر لیا،کوکنگ کے شوقین میاں بیوی نے ایک ساتھ نیوٹک کلاسز میں داخلہ لیا،میاں نے پہلی اور بیوی نے دوسری پوزیشن حاصل کر کے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اہلیہ زرمینہ نے بتایاکہ میں ہمیشہ سے پروفیشنل شیف بننا چاہتی تھی، کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے نیوٹک میں کوکنگ کورس کیلئے اپلائی کیا۔ انہوںنے کہاکہ میرے خاوند بھی میرے ساتھ کوکنگ ٹریننگ میں حصہ لینے کیلئے تیار ہوئے، مظفرآباد کے 5 اسٹار ہوٹل میں پروفیشنل کوکنگ کی تربیت فراہم کی گئی۔ زرمینہ نے بتایاکہ تربیت مکمل ہونے پر میں خاوند نے پہلی اور میں نے دوسری پوزیشن حاصل کی، اب ہم نے اپنا ہوٹل اینڈ کوکنگ کا کامیاب کاروبار شروع کیا ہے۔ انہوںنے بتایاکہ بیگم کے ساتھ مل کر ہوٹل انڈسٹری کے بزنس میں داخل ہو چکا ہوں، خوش ہوں کہ اپنا کاروبار شروع کرنے کا خواب پورا کر لیا،وزیراعظم اور کامیاب جوان پروگرام کی پوری ٹیم کی شکرگزار گزار ہوں ۔سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے بتایاکہ نوجوان ہنر حاصل کر کے ذاتی کاروبار شروع کریں،حکومت مالی مدد کیلئے قرض اور ہنرمند بنانے کیلئے مکمل تربیت دیگی۔ انہوںنے کہاکہ مالی اور تکنیکی تعاون کی فراہمی کے شاندار موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…