بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

کابل حکومت کو ٹوئٹر پر پاکستان مخالف مہم چلانے کی بجائے لڑنے پر توجہ دینی چاہیے،پاکستان نے بارہا کہا امریکا افغان مسئلے کے سیاسی حل کی کوشش کرے پھر انخلا کرے، معید یوسف

datetime 14  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ عمران خان بار بار کہتے رہے کہ امریکا افغان مسئلے کے سیاسی حل کے بعد انخلا کرے تاہم جو کچھ ہوا وہ اس کے برعکس ہوا۔امریکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو دیتے ہوئے معید یوسف

نے کہا کہ پاکستان افغان حکومت کی ناکامی کا ذمہ دار نہیں ہے، پاکستان افغان جنگ سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، دنیا کو افغان حکومت سے سوال کرنا چاہیے کہ اربوں ڈالر کہاں گئے؟انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے ہمیشہ کہا کہ افغان تنازع کا صرف سیاسی حل ہے، وزیراعظم بار بار کہتے رہے کہ امریکا افغانستان میں اپنی موجودگی کے دوران سیاسی حل کی کوشش کرے اور پھر ذمہ داری سے انخلا کرے لیکن جو کچھ ہوا وہ اس کے برعکس ہے۔انہوں نے کہا کہ کابل حکومت کے سکیورٹی انفراسٹرکچر کے غیر فعال ہونے کا ذمہ دار پاکستان نہیں ہے، بھارت افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے، کابل حکومت کو ٹوئٹر پر پاکستان مخالف مہم چلانے کی بجائے لڑنے پر توجہ دینی چاہیے۔مشیر برائے قومی سلامتی نے کہا کہ افغان ہمارے بہن بھائی ہیں مگر پاکستان مزید افغان مہاجرین نہیں لے سکتا، دنیا افغانستان کو تنہا نہ چھوڑے اور مسئلے کا حل نکالے۔معید یوسف نے کہاکہ افغان مسئلے کے سیاسی حل میں ایک بار پھر روح پھونکی جائے، اس میں امریکا کو مرکزی کردار ادا کرنا چاہیے، پاکستان کے بس میں جو کچھ ہوا وہ کرے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…