کراچی(این این آئی) ایشیا پیسفک گروپ نے منی لانڈرنگ کے حوالے سے پاکستان کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 40 میں سے 35 سفارشات پر عملدرآمد کردیا ۔ایشیا پیسفک گروپ نے
منی لانڈرنگ پر پاکستان کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان نے 4 مزید سفارشات پر عملدرآمد مکمل کرلیا۔پاکستان نے 40 میں سے 35 سفارشات پر عملدرآمد کردیا۔ پاکستان کو جائزہ رپورٹ میں اکثریتی عملدرآمد کی کیٹگری سی میں رکھا گیا ہے۔رپورٹ میں متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے کلیدی تمام 6 امور میں بھی اکثریتی عملدرآمد کی ریٹنگ حاصل کی۔کلیدی اموف میں منی لانڈرنگ، ٹیرر فنانسنگ، ریکارڈ کیپنگ، مشتبہ ٹرانزکشن کے امور شامل ہیں ۔عملدرآمد ممالک میں پاکستان اٹلی، سعودی عرب اور برطانیہ کے بعد چوتھے نمبر ہے۔ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان چوتھے جائزے کیلئے اپنی پیش رفت جاری رکھے گا۔ پاکستان چوتھے جائزے تک بقیہ 5 سفارشات پر عملدرآمد مکمل کرلے گا۔پاکستان نے وسیع قانونی اصلاحات کرکے 17 قوانین کا نفاذ کیا۔