اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

جہانگیر کے نام پر ہونیوالی تنقید پر کرینہ کا ردعمل آگیا

datetime 14  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)الی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے دوسرے بیٹے جہانگیر علی خان کے نام کو ٹرولنگ کا نشانہ بنانے والوں کیلئے کہا کہ وہ کبھی ٹرولز کے بارے میں نہیں سوچتیں۔ایک انٹرویو میں کرینہ کپور نے کہا کہ ان کی زندگی میں منفی باتوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے، نہ ہی وہ ٹرولز کو بارے میں

سوچتی ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ وہ ٹرولنگ کا مقابلہ مراقبے سے کرتی ہیں، ہر سکے کے دو رخ کی طرح منفی باتوں کے ساتھ ساتھ مثبت باتیں بھی ضرور ہوتی ہیں، ان پر توجہ دیتی ہوں۔دوسری جانب بھارتی اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کو اپنے دونوں بیٹوں کے ہمراہ پہلی بار دیکھا گیا ہے۔کرینہ کپور اور اداکار سیف علی خان اپنے دوسرے بیٹے جہانگیر کو پہلی بار میڈیا کے سامنے لے آئے ہیں، اس موقع پر دونوں بھائیوں اور ان کے اداکار والدین کی تصاویر انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی جانب سے وائرل تصویر پر خوب تبصرے کیے جارہے ہیں اور کچھ صارفین نے جہانگیر کو اپنے بڑے بھائی تیمور سے ملتا جْلتا قرار دینا بھی شروع کردیا ہے۔ کرینہ کپور کو سیف علی خان اور دونوں بیٹوں کے ساتھ اپنے والد رندھیر کپور سے ملنے ان کے گھر جاتے دیکھا گیا ہے جہاں انہوں نے اس مرتبہ چھوٹے بیٹے جہانگیر کا چہرہ چھپانے سے بھی گریز کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…