جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

طالبان کا خوف افغان خاتون کی جان بچانے میں مدد کے لیے فریاد

datetime 14  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی )ایک ایسے وقت میں جب طالبان کی تحریک پورے افغانستان میں ڈرامائی انداز میں تیزی کے ساتھ صوبے فتح کر رہی ہے افغان خواتین اپنی زندگیوں اور پچھلے 20 سالوں میں مختلف شعبوں میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کے چھن جانے سے خوفزدہ ہیں۔برطانوی ٹی وی کے مطابق

افغان خواتین کو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے دنیا نے انہیں تنہا چھوڑ دیا ہے۔ ان میں سے بہت سی طالبان کی ملک پر قبضے اور اس کے نتائج کے خوف کی وجہ سے مدد کی بھیک مانگ رہی ہیں۔فریاد پر مبنی پیغام میں ایک افغان خاتون جو کہ میڈیا فیلڈ میں کام کرتی نظر آتی ہے التجا کی کہ حکومت افغانستان سے نکالنے میں ان کی مدد کرے۔ ان کا کہناتھا کہ میں آپ سے یہاں سے نکلنے میں مدد کرنے کے لیے کہتی ہوں تاکہ میں بیرون ملک اپنی تعلیم جاری رکھ سکوں۔خاتون نے مزید کہا کہ ان دنوں افغانستان کے حالات خراب تر ہو رہے ہیں۔ میں نے ایک پروگرام تیار کیا ہے جو خواتین کے حقوق ، افغان فوج اور افغانستان میں ترقی کی نمائندگی کرتا ہے۔ میں نہیں جانتی کہ میں یہاں زندہ رہوں گی یا ماری جائوں گی۔انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میں بیرون ملک رہ کربھی اپنے وطن کی خدمت کر سکتی ہوں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…