پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

غلط بیانی کرنا آپ کا وطیرہ ہے جو آپ نے بیٹے کی شادی پر بھی جاری رکھا شہباز گل کا مریم نواز کے بیان پر رد عمل

datetime 12  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی بیٹے کی لندن میں منعقدہ نکاح کی تقریب میں عدم شرکت سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ غلط بیانی کرنا آپ کا وطیرہ ہے جو آپ نے بیٹے کی شادی پر بھی جاری رکھا ہے۔

شہباز گِل نے مریم نواز کے ٹوئٹ پر ردعمل میں کہا کہ غلط بیانی کرنا آپ کا وطیرہ ہے جو آپ نے بیٹے کی شادی پر بھی جاری رکھا ہے، عوام کو سچ بتائیں کہ اسی پراپرٹی کے بارے میں آپ نے کہا تھا کہ میری لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں ہے۔شہباز گِل نے کہا کہ ناصرف یہ بلکہ کیلبری فونٹ سے جعلی کاغذات ملک کی عدالت میں جمع کروائے جس پر سزا ہوئی اور اب لندن نہیں جا سکتیں۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید اور سیف الرحمن کی بیٹی عائشہ سیف کے نکاح کا دعوت نامہ شیئر کرتے ہوئے نکاح میں عدم شرکت کی تصدیق کی تھی۔انہوں نے کارڈ کے ساتھ دیے گئے پیغام میں کہا تھا کہ میرے بیٹے جنید کا سیف الرحمٰن کی بیٹی عائشہ سے 22 اگست کو لندن میں نکاح ہے، دقسمتی سے میں اس تقریب شرکت کے قابل نہیں ہوں۔انہوں نے عدم شرکت کی وجوہات درج کرتے ہوئے کہا کہ صریح انتقام، جعلی مقدمات کے باعث میرا نام ای سی ایل میں شامل ہے، میری والدہ کا انتقال ہوا تب میں جیل میں تھی اور اب اپنے بیٹے کی خوشیوں میں شریک نہیں ہوسکوں گی۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…