اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

آسٹریلیا نے اپنی کرکٹ کی 144سالہ تاریخ کا بدترین ریکارڈ بنا ڈالا

datetime 10  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ ، سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک ، یواین پی )آسٹریلیا کو آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست،بنگلا دیش نے سیریز 1-4 سے اپنے نام کرلی، یہ آسٹریلیا کے خلاف کسی بھی فارمیٹ میں بنگلہ دیش کی سیریز میں پہلی کامیابی ہے۔آخری میچ میں123 رنز کے ہدف کے تعاقب آسٹریلوی ٹیم ٹی 20 میں 13.4 اوورز میں اپنے ٹی 20 کے سب سے کم ترین سکور

62 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ یہ آسٹریلیا کی اپنی کرکٹ کی 144 سالہ تاریخ میں مختصر ترین اننگز تھی ، دوسری جانب اسپن ہتھیاروں سے لیس کینگروز پاکستان آئیں گے جب کہ 24 برس بعد پاک سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں 3 اسپنرز کھلانے کے مشورے ملنے لگے۔آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو آئندہ برس8 ٹیسٹ میچز کیلیے ایشیائی سرزمین پرآنا ہے،کینگروز پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے، یہ آسٹریلیا کا 1998 کے بعد پاکستان کا پہلا ٹور ہوگا،اس دوران دونوں ممالک کے درمیان سیریز زیادہ تر متحدہ عرب امارات میں کھیلی جاتی رہی ہیں۔اب امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوچکی۔ ایشیا میں ٹیسٹ سیریز کیلیے کینگروز اسپن ہتھیاروں سے مکمل طور پر لیس ہوں گے۔سابق ٹیسٹ اسپنر اسٹیو او کیف نے آسٹریلیا کو دورہ ایشیا کے دوران پلیئنگ الیون میں 3 فرنٹ لائن اسپنرز شامل کرنے کا مشورہ دیا ہے، وہ خود 2017 کے دورئہ بھارت کے دوران 14 وکٹیں

اڑا چکے ہیں۔انھوں نے کہاکہ مچل سویپسن اور ایشٹن ایگر ایشیا میں ناتھن لائن کو سپورٹ کرنے کیلیے تیار ہیں، ایگر کی بیٹنگ صلاحیت سلیکٹرز کو تمام تینوں اسپنرز کو ایک الیون میں شامل کرنے کا موقع فراہم کرسکتی ہے،انھوں نے مزید کہا کہ بولنگ کے لحاظ سے ہم اچھی حالت میں ہیں۔ہمیں ابھی سے 3 اسپنرز، ایک فاسٹ اور ایک میڈیم پیسر کے بارے

میں سوچنا چاہیے، ایشیا کیلیے یہ 5 بولنگ آپشنز بہترین ہیں، ہمارے لیے پہلے 3 پیسرز کے ساتھ کھیلنا فائدہ مند ثابت ہوا مگر گرمی اور کنڈیشنز کی وجہ سے ایشیا میں 3 اسپنرز کے ساتھ کامیابی مل سکتی ہے۔واضح رہے کہ کیمرون گرین کی موجودگی سے آسٹریلیا کو ایک اضافی سیم بولنگ آپشن میسر ہوگا،ایگر شیفلڈ شیلڈ میں سنچری سے اپنی آل رائونڈ صلاحیتوں کا اظہار کرچکے ہیں، سویپسن اس وقت ناتھن لائن کے بعد سیکنڈ چوائس ٹیسٹ اسپنر ہیں،گذشتہ موسم گرما میں انھوں نے5 میچز میں 32 وکٹیں لے کر کوئنزلینڈ کو ٹائٹل جتوایا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…