ہفتہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2026 

ویکسی نیشن کے بغیر ریلوے کے سفر پر بھی پابندی کا اعلان کردیا گیا

datetime 9  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے یکم اکتوبر سے ویکسی نیشن کے بغیر ریلوے کے سفر پر پابندی کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر

کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں کورونا کی صورت حال اور اس سے بچاؤ کے لیے ویکیس نیشن پر غور کیا گیا۔اجلاس میں ملک اور خاص کر راولپنڈی اور پشاور میں کورونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ پر اظہارِ تشویش کیا گیا اور متعلقہ اکائیوں کو کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کی ہدایات کی گئیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم اکتوبر 2021 سے صرف ویکسینیٹڈ شہری ہی ریلوے پر سفر کر سکیں گے۔اجلاس کے دوران محرم الحرام کی آمد کے پیشِ نظر کیے جانے والے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ فورم نے ویکسینیشن کے عمل پر اظہارِ اطمینان اور ویکسی نیشن کی دوسری خوراک بروقت لگوانے کے لیے اقدامات اْٹھائے جانے پر زور دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…